وزیر اعلیٰ نتیش کمار آئندہ 7 اگست کو ڈیجیٹل ریلی کریں گے۔ ریلی سے قبل وزیراعلیٰ اسمبلی حلقہ کی سطح پر پارٹی کے سینئر رہنماوں کے ساتھ 18 جولائی سے 21 جولائی تک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ملاقات کریں گے۔ اس کام کے لئے پارٹی نے 4 ٹیم بنائی ہے۔
جے ڈی یو 18 جولائی سے 21 جولائی کے درمیان ورچوئل ریلی کا انعقاد کرے گی۔ اس کے لئے پارٹی نے 4 ٹیم بنائی ہے۔ اس ٹیم کی قیادت پارٹی کے سینئر رہنما کریں گے۔
ایک ٹیم کی قیادت پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری آر سی پی سنگھ کریں گے۔ دوسری ٹیم کی قیادت پارٹی کے ریاستی صدر وسشٹھ نارائن سنگھ کریں گے۔ تیسری ٹیم کی قیادت وزیر ویجیندر یادو اور چوتھی ٹیم کی قیادت ایم پی للن سنگھ کریں گے۔
آئندہ 7 جولائی کو جے ڈی یو طلبا سیل کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔ 8 جولائی کو پارٹی کے انتہائی پسماندہ طبقات کی مدد کے لیے بنائے گئے سیل کے ساتھ، 9 جولائی کو خواتین سیل کی میٹنگ، 10 جولائی کو مہا دلت سیل کی میٹنگ، 11 جولائی کو یوتھ جے ڈی یو اور 12 سے 15 جولائی کے درمیان پارٹی کے مختلف سیل کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ہو گی۔
18 جولائی سے شروع ہونے والی ورچوئل کانفرنس میں جے ڈی یو کی ٹیم 6 اسمبلی حلقہ کے کارکنان کے ساتھ میٹنگ کرے گی۔ یہ پروگرام صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک چلے گا۔ ورچوئل کانفرنس ختم ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار 7 اگست کو ڈیجیٹل ریلی کریں گے۔