ریاست بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی نائب صدر اور قدآور رہنما راجندر سنگھ نے کہا کہ دینارا حلقہ کے عوام کے دباﺅ میں وہ اس حلقہ سے انتخاب لڑنے جا رہے ہیں۔ علاقہ کے لوگ ان پر انتخاب لڑنے کے لیے پر زور دباﺅ بنائے ہوئے ہیں، لوگوں کے بے پناہ پیار کو وہ درکنار نہیں کر سکتے۔ اس وجہ سے انہوں نے کہا کہ ہر حال میں اس علاقہ سے انتخاب لڑنے کا من بنا لیا ہے، اس سے متعلق ایل جے پی سے بات بھی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) اور بی جے پی کے مابین سیٹوں کے تقسیم کے تحت دینارا سیٹ جے ڈی یو کے کھاتے میں چلی گئی ہے۔