اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار اسمبلی انتخابات، گیا میں تیاریاں زوروں پر - رہنمایانہ خطوط کا لحاظ

ریاست بہار میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ضلع گیا میں کاؤنٹنگ مرکز اور ای وی ایم ہوم کے لئے جگہ کا انتخاب کیا گیا۔

بہار اسمبلی انتخابات، گیا میں تیاریاں زوروں پر
بہار اسمبلی انتخابات، گیا میں تیاریاں زوروں پر

By

Published : Aug 7, 2020, 8:05 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تیاریاں زوروں پر ہیں، ضلع گیا میں ای وی ایم رکھنے کی جگہ اور کاونٹنگ مرکزکی نشاندہی کرکے خامیوں کو دور کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے اس کے متعلق ممکنہ ای وی ایم ہوم اور کاؤنٹنگ مرکز کے لئے گیا کالج اور انوگرہ نارائن میموریل کالج گیا کا دورہ کیا۔

بہار اسمبلی انتخابات، گیا میں تیاریاں زوروں پر

ان دونوں کالجوں میں مذکورہ کاموں کے لئے کمرے، ہالز، پارکنگ، سیکیورٹی سسٹم، بیت الخلا، پینے کے پانی، بجلی کی فراہمی وغیرہ کی تفصیلی معلومات حاصل کی گئی۔

ضلع گیا میں کل دس اسمبلی حلقے ہیں، جن میں 3108پولنگ مراکز اور 1322 معاون پولنگ مراکز ہیں۔ اس طرح سے دس اسمبلی سیٹوں میں کل 4430 پولنگ بوتھ موجود ہیں، جن کے لئے ای وی ایم ہوم اور گنتی کا ہال ضروری ہے۔

کاؤنٹنگ مرکز کو عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جسمانی فاصلے اور دیگر رہنمایانہ خطوط کا لحاظ رکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا۔

معاون پولنگ بوتھوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے کاؤنٹنگ مرکز اور اضافی ہال پر بھی غور وفکر کیا گیا ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات، گیا میں تیاریاں زوروں پر

ABOUT THE AUTHOR

...view details