اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار اسمبلی انتخابات 2020: عظیم اتحاد میں اختلافات ختم، ٹکٹوں کی تقسیم پر اتفاق - bihar assembly elections

آر جے ڈی عظیم اتحاد کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ آر جے ڈی کو 144 کانگریس کو 70 نشستیں اور لوک سبھا کی ایک نشست، سی پی آئی (ایم) کو چار، سی پی آئی کو چھ جبکہ سی پی آئی (ایم ایل) کو 19 سیٹیں ملی ہیں۔

Bihar assembly elections live updates: RJD to contest 144 seats in state while Congress gets 70
Bihar assembly elections live updates: RJD to contest 144 seats in state while Congress gets 70

By

Published : Oct 3, 2020, 6:35 PM IST

Updated : Oct 3, 2020, 6:53 PM IST

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر اختلافات کی خبریں سرخیوں میں تھیں کہ اب عظیم اتحاد نے اس مسئلے پر اتفاق کرتے ہوئے مسئلے کو حل کرلیا ہے۔ عظیم اتحاد میں شامل جماعتوں نے سیٹ شیئرنگ کا اعلان کیا ہے۔ اس میں آر جے ڈی کو 144 کانگریس کو 70 کے قریب سیٹیں اور لوک سبھا کی ایک نشست، جبکہ سی پی آئی (ایم) کو 4 سی پی آئی کو 6، سی پی آئی (ایم ایل) کو 19 سیٹیں ملی ہیں۔ تاہم وی آئی پی پارٹی کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ویڈیو

ذرائع کے مطابق آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے درمیان بات چیت کے بعد نشستوں کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار کی عوام پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں ڈبل ​​انجن کی سرکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کے دور حکومت میں بہار کے کسان اور بھی غریب ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں ہر گھنٹے تقریباً 4 جنسی زیادتی اور 5 قتل کے واردات ہوتی ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم عام بہاری ہیں اور ہمارا ڈی این اے بھی خالص ہے۔

نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے عوام کی بے عزتی کی ہے۔ نیز انہوں نے کہا کہ' اگر وہ اقتدار میں آئے تو بہار کے نوجوانوں کو 10 لاکھ نوکریاں دیں گے'۔

خیال رہے کہ ' کانگریس اور آر جے ڈی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر ختلافات کی خبریں سامنے آ رہی تھی۔ کانگریس خود عظیم اتحاد سے الگ ہونے کے لیے تیار تھی، لیکن آخر کار کانگریس کا دباؤ کار آمد ثابت ہوا کانگریس کو جتنی سیٹیں چاہیں تھیں اتنی سیٹیں اسے مل گئیں۔ اور تمام پارٹیوں نے اتفاق رائے اسے اس اہم ترین مسئلے کو حل کرلیا۔

اس سے قبل جتن رام مانجھی عظیم اتحاد چھوڑ کر بی جے پی-جے ڈی یو اتحاد میں شامل ہوگئے تھے۔ اس کے بعد آر ایل ایس پی کے سربراہ اوپیندر کشواہا نے مایاوتی کی بی ایس پی اور سنجے چوہان کی جے پی ایس کے ساتھ، عظیم اتحاد چھوڑ کر چوتھے محاذ کا اعلان کیا تھا۔

این ڈی اے نے ابھی تک سیٹ شیئرنگ کے معاملے کو حل نہیں کیا ہے لیکن امید ہے کہ بی جے پی کے اعلی رہنماؤں کی ملاقات آج وزیراعلی نتیش کمار سے ہوگی جس میں اس مسئلے کو حل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ این ڈی اے کی حلیف جماعت ایل جے پی کے سربراہ چراغ پاسوان کے رویے سے پریشان ہیں۔ چراغ پاسوان کے بغاوتی تیور کی وجہ سے این ڈی اے کی سیٹ شیئرنگ نہیں ہو پا رہی ہے۔

Last Updated : Oct 3, 2020, 6:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details