اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار اسمبلی انتخاب: جے ڈی یو نے 115 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا - رکن پارلیمنٹ آر سی پی سنگھ

بہاراسمبلی انتخاب کیلئے قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) میں سیٹوں کے تال میل کے تحت جنتا دل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے حصے میں آئی 115 سیٹوں پر آج امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

JDU ANNOUNCE CANDIDATES NAME
بہار اسمبلی انتخاب: جے ڈی یو نے 115 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا

By

Published : Oct 7, 2020, 10:41 PM IST

جے ڈی یو کے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ نے بدھ کو یہاں پارٹی دفتر میں رکن پارلیمنٹ آر سی پی سنگھ ، راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ ، چندیشور پرساد چندر ونشی، وزیر تونائی بجیندر پرساد یادو اور پارٹی کے کارگذار صدر اشوک چودھری کی موموجودگی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں 115 سیٹوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

مسٹر سنگھ نے بتایاکہ والمیکی نگر سے دھیرندر پڑتاپ سنگھ عرف رنکوسنگھ ، سکٹا سے خورشید ( فیروز احمد ) ، نرکٹیا سے شیام بہاری پرساد ، کیسریا سے شالینی مشرا، شیوہر سے محمد شرف الدین ، سرسنڈ سے دلیپ رائے ، باجپٹی سے رنجو گیتا ، رونی سید پور سے پنکج مشرا ، بیلسنڈ سے سنیتا سنگھ چوہان ، ہر لاکھی سے سدھانشو شیکھر ، بابو برہی سے مینا کامت ، پھلپراس سے شیلا منڈل ، لوکہا سے لچھمیشور رائے ، نرملی سے انیرودھ پرساد یادو ، پپرا سے رام ولاس کامت ، سپول سے بجندر پرساد یادو اور تروینی گنج ( محفوظ ) سیٹ سے وینا بھارتی کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔

مسٹر سنگھ نے بتایاکہ رانی گنج ( محفوظ ) سے اچمت ریشی دیو ، ارریہ سے شگفتہ عظیم ، ٹھاکر گنج سے نوشاد عالم ، کوچا دھامن سے مجاہد عالم ، امور سے صبا ظفر ، روپولی سے بیما بھارتی ، دھمداہا سے لیثی سنگھ ، کدوا سے سورج پرساد رائے ، منیہاری ( محفوظ ) سے شمبھو سمن ، برابری سے وجے سنگھ نشاد ، عالم نگر سے نریندر نارائن یادو ، بہاری گنج سے نیرنجن کمار مہتا ، سنہیشور ( محفوظ ) سے رمیش رشی دیو، مدھے پورا سے نکھل منڈل ، سونبرسا( محفوظ ) سے رتنیش صدا، مہشی سے گنجیشور ساہ ، کشیشور استھان ( محفوظ ) سے ششی بھوشن ہزاری ، بینی پور سے اجے چودھری ، دربھنگہ دیہی سے فراز فاطمی ، بہادر پور سے مدن سہنی ، گائے گھاٹ سے مہیشور پرساد یادو ، مینا پور سے منوج کمار ، سکرا ( محفوظ ) سے اشوک کمار چودھری ، کانٹی سے محمد جمال انتخاب لڑیںگے ۔

جے ڈی یو ریاستی صدر نے بتایاکہ کوچائے کوٹ سے امریندر کمار پانڈے ، بھورے ( محفوظ ) سے سنیل کمار ،ہتھوا سے رام سیوک سنگھ ، زیرہ دئی سے کملا کشواہا ، رگھوناتھ پور سے راجیشور چوہان ، بڑہریا سے شیام بہادر سنگھ ، مہاراج گنج سے ہیم نارائن ساہ ، ایکما سے سیتا دیوی ، مانجھی سے مادھوی سنگھ ، مڑھورا سے الطاف راجو ، پرسا سے چندریکارائے ، ویشالی سے سدھارتھ پٹیل ، مہوا سے آسمہ پروین ، راجا پاکر ( محفوظ ) سے مہندر رام ، مہنار سے امیش سنگھ کشواہا ، کلیان پور ( محفوظ ) سے میشور ہزاری ، وارث نگر سے اشوک سنگھ ، سمستی پور سے اشومیگھ دیوی ، میروا سے ودیاساگر سنگھ نشاد ، سرائے رنجن سے وجے کمار چودھری ، ویبھوتی پور سے رام بالک سنگھ ، حسن پور سے راج کمار رائے ، چیریابریار پور سے کماری منجو ورما ، تیگھڑا سے ویرندر کمار سنگھ ، مٹیہانی سے نریند کمار سنگھ عرف بوگو سنگھ ، صاحب پور کمال سے ششی کانت کمار ششی عرف امر کمار سنگھ ، الولی ( محفوظ) سے سادھنا سدا ، کھگڑیا سے پونم دیوی یادو ، بیلدور سے پنالال سنگھ پٹیل اور پربتا سیٹ پرسنجیو کمار سنگھ قسمت آزمائیںگے ۔

مسٹر سنگھ نے بتایاکہ گوپال پور سے نریندر کمار نیرج ، سلطان گنج سے للت منڈل ، ناتھ نگر سے لکشمی کانت منڈل ، امر پور سے جینت راج ، دھوریا ( محفوظ ) سے منیش کمار ، بیلہر سے منوج یاد و، تارا پور سے میوالال چودھری ، جمال پور سے شیلیش کمار ، سورج گڑھا سے رامانند منڈل ، شیخ پورا سے رندھیر کمار سونی ، بربیگھا سے سدرشن کمار ، استھاواں سے جیتندر کمار ، راجگیر ( محفوظ ) سے کوشل کشور ، اسلام پور سے چندر سین پرساد ، ہلسا سے کرشن مراری شرن عرف پریم مکھیا، نالندہ سے شرون کمار ، ہرنوت سے ہری نارائن سنگھ ، مکامہ سے راجیو لوچن نارائن سنگھ عرف اشوک ، پھلواری ( محفوظ ) سے ارون مانجھی ، مسوڑھی ( محفوظ ) سے نوتن پاسوان اور پالی گنج اسمبلی حلقہ سے جے وردھن یادو عرف بچہ یادو انتخابی میدان میں ہیں۔
جے ڈی یو کے ریاستی صدر نے بتایاکہ سندیش سے ویجندر یادو ، اگیاﺅں ( محفوظ ) سے پر بھو ناتھ پرساد ، جگدیش پور سے سشم لتا کشواہا ، ڈمراﺅں سے انجم آرہ ، راج پور ( محفوظ) سے سنتو کمار نرالہ ، چیناری ( محفوظ ) سے للن پاسوان ، سہسرام سے اشوک کمار ، کر گہر سے وششٹھ سنگھ ، دینارا سے جے کمار سنگھ ، نوکھا سے ناگیندر چندر ونشی ، کرتھا سے ستیہ دیو سنگھ ، جہان آباد سے کرشن نند ن پرساد ورما اور گھوسی سیٹ سے راہل کمار انتخاب لڑیںگے ۔

مسٹر سنگھ نے بتایاکہ اوبرا سے سنیل کمار ، نبی نگر سے بریندر کمار سنگھ ، رفیع گنج سے اشوک کمار سنگھ ، شیر گھاٹی سے ونود پرساد یادو ، بیلا گنج سے ابھے کمار سنہا ، اتری سے منورما دیوی ، نوادہ سے کیلاش یادو ، گوند پور سے پورنیما یادو ، جھا جھا سے دامودر راوت اور چکائی اسمبلی حلقہ سے سنجے پرساد جے ڈی یو کے امیدوار ہیں۔

غورطلب ہے کہ جے ڈی یو نے اپنے کوٹے سے ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) کو پورنیہ ضلع کی قصبہ ، جہان آبا ضلع کی مخدوم پور ( محفوظ ) ، اورنگ آباد ضلع کی کٹنبا ( محفوظ ) ، گیا ضلع کی امام گنج ( محفوظ) ، بارہ چٹی ( محفوظ ) اور ٹیکاری اور جموئی ضلع کی سکندرا ( محفوظ ) سیٹ دی ہے ۔ ہم نے ان ساتوں سیٹوںپر سموار کو ہی امیدواروںکے ناموں کا اعلان کر دیا تھا۔

ہندوستانی عوام مورچہ نے امام گنج سے پارٹی صدر اور سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی ، بارہ چٹی سے سابق رکن اسمبلی جیوتی دیوی ، ٹیکاری سے سابق وزیر ڈاکٹر انیل کمار کو امیدوار بنایا ہے ۔ مخدوم پور سے انجینئر دیوندر کمار مانجھی ، سکندرا سے پر فل کمار مانجھی ، قصبہ سے راجندر یادو اور کٹنبا سے شرون بھوئیاں امیدوار ہوںگے ۔ مسٹر جیتن رام مانجھی ، جیوتی دیوی اور ڈاکٹر انیل کمار کے علاوہ ہم کے چار امیدوار پہلی مرتبہ انتخاب لڑیںگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details