ارریہ کے رجوکھر میں واقع نہر ٹولہ وارڈ نمبر 6 میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ساتھ تین بچیوں کی ندی میں ڈوب جانے سے موت ہو گئی۔ اس حادثے کی خبر پھیلتے ہی لوگوں کا ہجوم اُمڈ پڑا۔
ندی میں ڈوبنے سے تین بچیوں کی موت، علاقے میں ماتم اطلاع ملتے ہی آر ایس پولیس تھانہ کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور حالات کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے کیمپ کئے ہوئے ہیں۔
یہ حادثہ دیر شام کا ہے، نہر ٹولہ باشندہ قربان انصاری کی 17 سالہ بیٹی صابرین، عالم انصاری کی 18سالہ بیٹی افسری اور رفیق انصاری کی 10 سالہ بیٹی پنکی ایک ساتھ نہر پل سے ایک کلو میٹر دور واقع ایس ایچ 63 کے پاس گھاس لانے گئی تھیں۔ درمیان میں ندی تھی جسے پار کر کے وہ واپس گھر آ رہی تھیں۔ اسی درمیان ایک لڑکی کا پاؤں پھسل گیا اور وہ پانی میں جانے لگی، اسے بچانے کے لیے موجود دونوں لڑکیاں بھی کود پڑیں اور آہستہ آہستہ پانی کے تیز بہاؤ میں تینوں بہنے لگی، واقعہ کے تین گھنٹے بعد تینوں کی لاش مقامی لوگوں کے مدد سے برآمد ہو سکی۔
جائے حادثہ پر ارریہ کے رکن اسمبلی عابدالرحمان بھی پہنچے اور ہلاک ہونے والی بچیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے ان سے تعزیت کی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ 'یہ ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے، ہم سے جہاں تک ہو سکے گا مدد کریں گے۔ حادثے کے بعد سے علاقے میں ماتم کا ماحول ہے۔ ایک ساتھ تین بچیوں کی موت سے اہل خانہ پر پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔