ریاست بہار کے ضلع کیمور میں زور دار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک 65 سالہ کسان کی موت واقع ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ ضلع کیمور کے بھبھوا تھانہ کے ڈھڑنیا میں اس وقت رونما ہوا جب ایک مقامی کسان، 65 سالہ للن یادو، کھیتوں میں کام کر رہا تھا، تبھی اچانک موسلا دھار بارش ہونے لگی، اس دوران آسمانی بجلی گرنے سے موقع پر ہی اسکی موت واقع ہو گئی۔
مقامی باشندوں نے فوری طور پولیس کو مطلع کیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر للن یادو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھبھوا صدر اسپتال پہنچایا۔