اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار کے سارن میں کشتی دریائے گنگا میں ڈوبی، 14 مزدورں کے لاپتہ ہونے کا خدشہ

گنگا ندی میں کشتی حادثے میں 14 مزدوروں کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ برسات کی وجہ سے پانی کی سطح میں اضافے سے این ڈی آر ایف اور غوطہ خورں کو راحت رسائی کے کام میں پریشانی آرہی ہے۔

news
news

By

Published : Sep 3, 2021, 8:08 AM IST

سارن:بہار کے سارن ضلع میں بالو سے بھری کشتی گنگا ندی (Ganga River) میں پلٹ گئی (Boat Accident ) ہے۔ کشتی پر 14 مزدور سوار تھے، سبھی مزدوں کے ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر افسران گئے اور راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ یہ حادثہ ضلع کے ڈوریگنج اور منیر کے پاس ہوا۔

ویڈیو دیکھیے۔

جانکاری کے مطابق کوئیلور سے ریت رکھ کر کشتی لوٹ رہی تھی، کشتی پر ریت رکھنے اور اتارنے والے مزدورں کے ساتھ ملاح بھی موجود تھے، سبھی مزدور مظفرپور اور موتیہاری کے بتائے جا رہے ہیں۔


حادثے کی خبر ملتے ہی موقع پر این ڈی آر ایف اور غوطہ خورں کی مدد سے لاپتہ ہوئے لوگوں کی تلاشی جاری ہے۔ حالانکہ گنگا ندی کی آبی سطح میں اضافے سے پریشانی ہو رہی ہے۔ اس کے باوجود موٹربوٹ کی مدد سے تلاش جاری ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق کچھ مزدور اور ملاح تیر کر ندی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، حالانکہ متعلقہ افسران نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں:بہار: پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے نامزدگی کا عمل شروع

واضح رہے کہ اس سے قبل 10 اگست کو بھی بندگاوا گاؤں کے نزدیک اترپردیش کے مہولی گھاٹ سے ریت فروخت کر واپس آرہی کشتی آرہ چھپرہ پل کے پایے سے ٹکراکر پلٹ گئی تھی، جس میں 6 لوگ لاپتہ ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details