ریاست بہار کے کیمور ضلع میں جل جیون ہریالی پروگرام کے تحت ریاست گیر پیمانہ پر بننے والی انسانی زنجیر کو کامیاب بنانے کے لیے بھبھوا کے لکشوی بھون میں 'بیداری سماگم پروگرام' کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ضلع بھر کے افسروں نے شرکت کی۔
انسانی زنجیر کی کامیابی کے لیے بیداری مہم - ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری
کیمور کی ضلع انتظامیہ کی جانب سے 19 جنوری کو بننے والی انسانی زنجیر کو کامیاب بنانے کے لیے بھبھوا میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری نے کہا کہ 19 جنوری کو ریاست گیر پیمانہ پر 'جل جیون پروگرام' کو کامیاب بنانے کے لیے اور عوام کو بیدار کرنے کے لیے انسانی زنجیر بنائی جانی ہے۔ یہ زنجیر ضلع میں تین سو کلو میٹر بنائی جانی ہے، جس کے تحت ہر بلاک سے لیکر ضلع لیول تک کی شاہراہوں پر بنے گی۔
اس انسانی زنجیر میں عوامی کارکن سے لیکر اسکولی طلبہ، عام انسان، افسر اور ملازمین تک لوگ شامل ہوں گے اور ساتھ ہی بہار کی ترقی کے لیے عزم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی زنجیر ریاست میں تیسری بار بن رہی ہے۔ پہلی دفع 2017 میں دوسری دفع 2018 اور اب تیسری بار پھر سے بنایا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 'جل جیون ہریالی اسکیم' کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔