بہار کے ضلع بکسر کے متنازع ایمبولینس معاملے کو نمایاں طور پر دکھانے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے امیش پانڈے کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر بی جے پی رہنما و بکسر اسمبلی کے سابق امیدوار پرشورام چترودی نے درج کرائی ہے۔ بکسر کے صدر تھانہ میں ان پر 500،506،290،420 اور34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بی جے پی رہنما پرشورام چترودی نے امیش پانڈے پر دھمکانے، مرکزی وزیر اشونی چوبے اور بی جے پی کی شبیہ خراب کرنے سمیت مختلف سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
14 مئی 2021 کو ای ٹی وی بھارت ہندی نے بکسر سے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کا عنوان تھا ''عوام کو دھوکہ! 5 پرانی ایمبولینس پر نئے اسٹیکر لگا کر دوسری بار ورچول افتتحاح کریں گے اشونی چوبے''
اس خبر کے بعد ریاست میں ایک سیاسی ہنگامہ برپا ہوگیا۔ تاہم 15 مئی 2021 کو مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اشونی کمار چوبے نے تمام ایمبولینسوں کا دوبارہ افتتاح کیا۔ اسی درمیان ہمیں معلوم ہوا کہ ان ایمبولینسوں کا افتتاح دوسری بار نہیں بلکہ چوتھی بار ہوا ہے۔
اسی دوران عوام کے ساتھ ایک اور کھیل کا انکشاف ہوا۔ وہ یہ تھا کہ ان ایمبولینسوں کا نام تبدیل کرکے چوتھی بار ورچوئیل افتتاح کیا گیا۔ جب ای ٹی وی بھرت نے اس خبر سے پردہ ہٹایا تو سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچ گئی۔ ای ٹی وی بھارت نے یہ سوال اٹھایا کہ 'حد ہوگئی! مرکزی وزیر مملکت برائے صحت نے اسی ایمبولینس کا افتتاح 2 بار نہیں بلکہ 4 بار کیا۔
حالانکہ اس معاملے میں ہم مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اشونی چوبے کا پہلو بھی جاننا چاہتے تھے۔ اسے متعدد بار فون کیاگیا، لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔ اسی درمیان میں جب تنازع نے طول پکڑا تو پارٹی کے مقامی رہنما اس خبر پر صفائی دینے کے لیے آگئے۔
ایمبولینس تنازع کیس میں نیا موڑ اس وقت سامنے آیا جب پتہ چلا کہ چار بار افتتاح کی گئی ایمبولینس کا رجسٹریشن نہیں ہوا ہے۔ بکسر کے ضلع ٹرانسپورٹ عہدیدار منوج رجک نے کہا کہ' بی ایس۔4 ماڈل گاڑیوں کے رجسٹریشن پر سپریم کورٹ نے 2020 میں ہی روک لگادی ہے۔'
اس معاملے پر ای ٹی وی بھار نے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر سے پوچھا کہ جب اس کار سے کوئی حادثہ پیش آئے گا تو پھر اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ دھنوش فاؤنڈیشن پر مجرمانہ مقدمہ درج ہوگا۔ اس کے بعد دوسرے لوگوں کے خلاف بھی اس کے بیان کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔ اگر وہ کار سڑک پر دکھائی دی تو اسے بھی ضبط کرلیا جائے گا۔'
ہم نے 22 مئی 2021 کو ڈی ٹی او کے بیان کے ساتھ نمایاں طور پر یہ خبر شائع کی۔
اس خبر کے دو دن بعد 24 مئی 2021 کو بکسر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر منوج راجک نے اپنا بیان سے پلٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ "فی الحال گاڑیوں کی رجسٹریشن نہیں ہوسکتی ہے، کیوں کہ سافٹ ویئر میں اس طرح کی کوئی فراہمی نہیں ہے۔ گاڑی ابھی بھی چل رہی ہیں۔ محکمہ صحت کی سطح پر بات کر رہے ہیں، ہدایات کے مطابق کام کیا جائے گا۔'
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پر ایف آئی آر
آخر کار ایمبولینس کے تنازع میں بکسر کے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے امیش پانڈے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر بی جے پی رہنما و بکسر اسمبلی کے سابق امیدوار پرشورام چترودی نے درج کرائی ہے۔