کشن گنج: تیسرے مرحلے میں کشن گنج میں ووٹنگ ہونی ہے جس کے لیے تشہیری مہم بھی زوروں پر ہے، مجلس اتحاد المسلمین سیمانچل کے علاقے میں پر زور طریقے سے انتخابی مہم چلارہی ہیں اور اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ مانگ رہے ہیں، پارٹی سربراہ اسدالدین اویسی گاؤں گاؤں دورہ کرر ہے ہیں اور عظیم اتحاد اور این ڈی اے پر سخت تنقید کرر ہے ہیں۔
آج انہوں نے ٹھاکر گنج کے علاقے میں ریلی کی جہاں انہوں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر پر بی جے پی اور جے ڈی یو سخت حملہ کیے۔ اس موقعے پر انہوں نے کانگریس اور آر جے ڈی پر بھی حملہ کیے انہوں نے کہا کہ میں ان کی باتوں میں اپنی جوتی کے نوک پر رکھتا ہوں'۔
مزید پڑھیں:'نتیش کی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہو رہی ہے'
"میری آج کی اس تقریر کے بعد آر جے ڈی اور کانگریس کے قائدین این پی آر، این آر سی اور سی اے اے پر بات کریں گے۔ وہ کہیں گے کہ اسدالدین اویسی اشتعال انگیز تقریریں کر رہے ہیں۔ لیکن میں آپ کی باتوں کو جوتوں کی نوک پر رکھتا ہو۔" جب تک میں زندہ ہوں، میں سچ ہی کہتا رہوں گا۔ " اسد الدین اویسی ، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ
اس کے علاوہ اسدالدین اویسی نے اپنی انتخابی جلسہ عام کے دوران بہت سے امور پر عظیم اتحاد اور این ڈی اے پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے نتیش کمار کو وزیر اعلی بنانے کے لیے آر جے ڈی اور کانگریس کو مورد الزام ٹھہرایا۔ اسی دوران انہوں نے بی جے پی پر جھوٹ بول کر اقتدار میں آنے کا الزام عائد کیا۔
"سنہ 2015 کے انتخابات میں خصوصاً بہار کی مسلمانوں نے عظیم اتحاد کے رہنما آر جے ڈی، کانگریس اور جے ڈی یو کو کامیاب بنایا لیکن۔ نتیش کمار نے مسلمانوں کے ساتھ دھوکہ کیا اور بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنالی۔ آج نتیش کمار نریندر مودی کے ساتھ بیٹھ گئے۔ اس کے لیے آر جے ڈی اور کانگریس ذمہ دار ہے۔ ان لوگوں نے انتخابات کے وقت کہا تھا کہ اگر عظیم اتحاد کی حکومت بنی تو وہ مل کر بی جے پی اور آر ایس ایس سے ملک کو آزاد کرائیں گے۔ " اسدالدین اویسی
پہلے مرحلے کی پولنگ کے بعد اب دوسرے اور تیسرے مرحلے کی تشہیری مہم عروج پر ہے اس انتخابی جلسہ عام کے ذریعے اسد الدین اویسی نے سیمانچل کی ترقی کے لیے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ صرف ترقی کا وعدہ کرکے سب نے دھوکہ دیا ہے۔ تو اس بار حکومت کو تبدیل کریں۔