اردو

urdu

ETV Bharat / city

ارریہ: ڈی ایم نے 'ووٹر بیداری مہم رتھ' روانہ کیا - ارریہ کی خبریں

اس کام کے لیے 'کلا جتھا' نام کی ڈرامہ کمپنی کی مدد لی گئی ہے جو اس پورے مہم میں ساتھ رہے گی

ارریہ: ڈی ایم نے 'ووٹر بیداری مہم رتھ' روانہ کیا
ارریہ: ڈی ایم نے 'ووٹر بیداری مہم رتھ' روانہ کیا

By

Published : Oct 1, 2020, 11:53 AM IST

بہار میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ضلع ارریہ میں صد فیصد پولنگ کرانے کو لیکر ضلع مجٹریٹ پرشانت کمار و الیکشن آفیسر نے آج ضلع کلکٹریٹ احاطہ میں 'ووٹر بیداری مہم رتھ' کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

یہ رتھ ضلع کے مختلف اسمبلی حلقوں کا دورہ کر کے عوام کو بیدار کرے گی ساتھ ہی ووٹز کی اہمیت سے آگاہ کرے گی، ووٹر بیداری مہم رتھ کے ساتھ ناٹک پیش کرنے والی ٹیم بھی موجود رہے گی جو جگہ جگہ چوک چوراہے پر اپنے فن سے لوگوں میں ووٹ دینے کے تئیں پیدا کرے گی۔

ارریہ: ڈی ایم نے 'ووٹر بیداری مہم رتھ' روانہ کیا

اس کام کے لیے 'کلا جتھا' نام کی ڈرامہ کمپنی کی مدد لی گئی ہے جو اس پورے مہم میں ساتھ رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بہاراسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی آج سے

ووٹر بیداری مہم رتھ کی روانگی کے موقعے پر ضلع مجسٹریٹ پرشانت کمار نے کہا کہ 'یہاں کہ سبھی چھ اسمبلی حلقوں میں ووٹر بیداری کے لیے تشہیر کی جائے جا رہی ہے، اس کے لیے خاص طور سے ان علاقوں کو نشان زد کیا گیا ہے جہاں ووٹنگ فیصد بہت کم رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'رتھ کے توسط سے ان ووٹر کو مقررہ سات نومبر کو ووٹنگ کے لیے بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ پولنگ مراکز پر دستیاب ہونے والی سہولیات کی بھی جانکاری دی جائے گی

ضلع کلکٹر نے کہا کہ اس بار کے انتخاب میں کوویڈ کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں، رائے دہندگان کے لیے تھرمل اسکریننگ سے لے کر سینٹائزیشن اور گلبز دستیاب کرائے جانے جیسی سہولیات بھی شامل ہیں، جسے لوگوں کو بتانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details