اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیمور: معذور طلباء کے مابین کھیلوں کا مقابلہ

درگاوتی بلاک میں معذور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈراٸنگ، جلیبی دوڑ، گھوڑا دوڑ اور میوزیکل پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

By

Published : Nov 28, 2019, 8:35 PM IST

arranging-sports-competition-program-for-disabled-students
معزورطلباء میں کھیل کمپٹیشن پروگرام کا اہتمام

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے درگاوتی بلا ک میں معذور بچوں کے درمیان کھیل کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔

معذور بچوں کے حوصلہ افزاٸی کے لیے ڈراٸنگ، جلیبی دوڑ، گھوڑا دوڑ اور میوزیکل جیسے متعدد پروگرام کرایا گیا۔

معزورطلباء میں کھیل کمپٹیشن پروگرام کا اہتمام

پروگرام کے ذریعہ معذور طلباء کے ہنر کی بھی پہچان کرائی گٸی۔ اپ گریڈ مڈل اسکول میں کیے گئے پروگرام میں کستوربہ اسکول، چہریاں، کوشہریاں، درگاوتی اور چیگڑا اسکولوں کے بچوں نے حصہ لیا۔

ڈراٸنگ پروگرام میں کستوربہ اسکول کی رشم کماری، جیا کماری اور ممتا کماری نے اپنے بہترین ہنر کا مظاہرہ کیا وہیں اپ گریڈ مڈل اسکول کے شمشاد، آلوک، پنچرتنی کماری، سورج اور دانش نے بھی اچھا مظاہرہ پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details