اعزاز سے سرفراز ہونے کے بعد ارریہ پہنچی ایس پی دھورت سائلی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی اور اس کامیابی پر اہل ارریہ سمیت تمام اعلیٰ افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'ارریہ کو میں کبھی بھول نہیں سکتی، میں آج جس مقام پر ہوں اس میں ارریہ کے لوگوں کی دعائیں شامل ہیں'۔
ارریہ ایس پی صدر جمہوریہ کے ہاتھوں باوقار ایوارڈ سے سرفراز
سنہ 2019 کے پارلیمانی انتخاب میں رائے دہندگان کو بہتر تحفظات فراہم کرنے اور محض آدھے گھنٹے میں کسی بھی اطلاع پر بوتھ پر پہنچ کر معاملہ نپٹارہ کرنے والی ارریہ کی ایس پی دھورت سائلی ساولارام کو نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوند نے اعزاز سے نوازا، اعزاز میں ایک شیلڈ اور سند شامل ہے۔
سائلی صدر جمہوریہ کے ہاتھوں سرفراز
دھورت سائلی نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا اس اعزاز کی میں حقدار ہوں گی، میں نے اپنے کام پر فوکس بنائے رکھا، پوری ایمانداری سے اپنے کام کو انجام دیا جس کے نتیجے میں آج مجھے یہ اعزاز ملا ہے، آگے اس سے اور بھی بہتر کرنے کی کوشش کروں گی۔
اور کیا بولیں ایس پی دھورت سائلی نے اپنے اس سفر کی کامیابی کے بارے میں، دیکھئے اس خصوصی انٹرویو میں۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 4:57 PM IST