یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے دنیا پر تیسری عالمی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ ہندوستان کے متعدد طالب علم ایسے ہیں جو اس وقت یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں بہار کے کئی طالب علم ہیں، جنہوں نے ویڈیو جاری کر کے حکومت ہند و حکومت بہار سے مدد کی گہار لگائی ہے۔ حالانکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر یوکرین میں رہ رہے بہار کے لوگوں کو ملک لانے کے لیے ریاستی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ بہار کے ریزیڈنٹ کمشنر پلکا سہنی وزارت خارجہ کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں Student stranded in Ukraine seeks help from Nitish Kumar۔
خطہ سیمانچل کے ضلع ارریہ کے کجری گاؤں، پلاسی بلاک باشندہ تصور عالم یوکرین میں رہ کر میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، تصور عالم ارریہ ضلع کے ارریہ پبلک اسکول کے بھی طالب علم رہے ہیں، انہوں نے دیر شام فیس بک کے ذریعہ ایک ویڈیو جاری کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے Video Releae Arria student stranded in Ukraine۔