ارریہ : ٹھنڈ موسم کو دیکھتے ہوئے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر انتظامیہ سخت نظر آرہی ہے۔ پہلے تو پورے شہر میں مائک کے ذریعہ اعلان کیا گیا کہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف انتظامیہ سختی سے پیش آئے گی اب ضلع انتظامیہ اسے عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ آج شہر کے مختلف چوک چوراہوں پر پولیس تعینات کر مسافروں کی جانچ کی گئی، بنا ماسک کے سڑک پر چلنے والوں کا چالان کاٹا گیا، پھر ضلع کلکٹر پرشانت کمار ، ایس پی ہردے کانت و ایس ڈی او نے پولس اہلکار کے ساتھ شہر کے مختلف بازار اور مارکیٹ کا جائزہ لیا.
ارریہ: ماسک نہ پہننے پر دکانیں سیل، انتظامیہ سخت
ضلع کلکٹر و ایس پی ارریہ از خود پیدل گھوم کر دکانوں کا معائنہ کیا، بغیر ماسک دکانوں میں کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے چار دکان کو اگلے حکم تک سیل بھی کیا گیا۔
ضلع کلکٹر و ایس پی ارریہ از خود پیدل گھوم کر دکانوں کا معائنہ کیا، بغیر ماسک لگائے دکانوں میں کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے چار دکان کو اگلے حکم تک سیل بھی کیا۔ اس کے بعد ضلع کلکٹر بس اسٹینڈ کی طرف روانہ ہوئے اور جانچ کی، یہاں بھی بڑی تعداد میں بغیر ماسک لگائے مسافرین نظر آئے اور مسافروں کا چالان کاٹا گیا۔ اور بس ڈرائیور کے ماسک نہ پہننے کی وجہ سے بس کو ضبط کر متعلقہ محکمہ کو سونپ دیاگیا۔ مذکورہ کارروائی سے بس اسٹینڈ پر افراتفری مچی رہی۔
ضلع کلکٹر نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے پبلک پلیس میں ماسک پہننا لازمی ہے، جو لوگ بھی بنا مسک لگائے نظر آئیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ضلع کلکٹر نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گھر سے نکلتے وقت ماسک لگانا ہرگز نہ بھولیں، کووڈ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اپنی حفاظت خود سے کریں اور حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کو ہر صورت میں فالو کریں، ضلع کلکٹر نے کہا کہ ابھی ماسک چیکنگ مہم مسلسل جاری رہے گا۔