اردو

urdu

ETV Bharat / city

ارریہ : بی جے پی رہنما سے لوٹی گئی رائفل برآمد - ایس ڈی پی او پشکر کمار رانی گنج تھانہ

رانی گنج تھانہ پولیس کو ملی اس کامیابی کے بعد ارریہ ایس ڈی پی او پشکر کمار رانی گنج تھانہ پہنچے اور پولیس اہلکار کی حوصلہ افزائی کی.

بی جے پی رہنما سے لوٹی گئی رائفل برآمد
بی جے پی رہنما سے لوٹی گئی رائفل برآمد

By

Published : Dec 17, 2020, 7:11 PM IST

Updated : Dec 17, 2020, 8:40 PM IST

ریاست اترپردیش میں گزشتہ رات رانی گنج کے بڑی نہر کے قریب بھاجپا کے سابق بلاک صدر کلانند سنگھ عرف کیلو کی رائفل کو ٹریکٹر پر سوار آٹھ سے دس نامعلوم لوگوں نے چھین لیا تھا جسے محض بارہ گھنٹے کے اندر ہی رانی گنج تھانہ صدر شیامانند نے برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پولیس نے اس واقع میں شامل ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے، پولیس نے ملزم سے موٹرسائیکل، ٹریکٹر اور شراب دستیاب کی ہے، وہیں ملزم کے دوسرے ساتھی ابھی فرار ہیں۔

بی جے پی رہنما سے لوٹی گئی رائفل برآمد

رانی گنج تھانہ پولس کو ملی اس کامیابی کے بعد ارریہ ایس ڈی پی او پشکر کمار رانی گنج تھانہ پہنچے اور پولس اہلکار کی حوصلہ افزائی کی.

بعد ازاں ایس ڈی پی او نے پریس کانفرنس میں بتایا 'رانی گنج تھانہ حلقہ کے پہونسسرا باشندہ و بھاجپا لیڈر کیلو سنگھ کا کل رات رانی گنج آنے کے درمیان موٹرسائیکل سوار دو جرائم پیشہ افراد نے رانی گنج نہر کے پاس اوور ٹیک کیا، کیلو سنگھ جب وہاں پر رک گئے تو دونوں نے مل کر ان کی مارپیٹ کی، جس کے بعد کیلو سنگھ نے اپنی حفاظت کے لیے لائسنسی رائفل سے دو راؤنڈ گولیاں ہوا میں چلائیں، اتنی دیر میں ہی ٹریکٹر پر سوار ہو کر آٹھ سے دس لوگ آئے اور کیلو سنگھ سے رائفل چھین لی'.

یہ بھی پڑھیے
ایودھیا میں 26 جنوری کو رکھا جا سکتا ہے مسجد کا سنگ بنیاد

انہوں نے بتایا 'کیلو سنگھ نے اس پورے واقعہ کی اطلاع رانی گنج تھانہ صدر کو دی، تھانہ صدر نے اپنے پولس اہلکار کے ساتھ مل کر کئی جگہوں پر چھاپے ماری کی، چھاپہ ماری کے دوران ہی پہونسسرا گاؤں کے باشندہ مفضل کے گھر سے لوٹی گئی رائفل، گولی اور 12.24 لیٹر انگریزی شراب ، ایک موٹرسائیکل اور ایک ٹریکٹر برآمد کیا گیا، موقع سے مفضل کی بھی گرفتاری ہوئی ہے جس نے اپنا جرم قبول کیا ہے'۔

انہوں نے کہا 'ملزم سے پوچھ تاچھ کے بعد اس لوٹ میں شامل تین دیگر لوگوں کا بھی نام سامنے آیا ہے جو اسی گاؤں کے رہنے والے ہیں، ان لوگوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپہ ماری جاری ہے.

Last Updated : Dec 17, 2020, 8:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details