اردو

urdu

ETV Bharat / city

'تحفظ اردو کے لئے اُردو کارواں متحرک ہوگا' - بہار میں اردو زبان و ادب

اُردو آبادی کے مسائل کے حل کے لیے اُردو کارواں کے نوتشکیل کمیٹی کے عہدے داروں کی پہلی نشست ولی رحمانی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ کمیٹی نے طے کیا کہ صوبائی سطح پر تحفظ اردو کے لیے کمیٹی سرگرم عمل ہو گی۔

anwarul hoda
anwarul hoda

By

Published : Feb 17, 2021, 12:21 PM IST

بہار میں اردو زبان و ادب کو در پیش مسائل اور اُردو آبادی کے مشکلات کے حل کے لئے صوبائی سطح پر اُردو داں طبقہ کو متحرک کرنے کی غرض سے امارت شرعیہ کے امیر شریعت مولانا ولی رحمانی نے گزشتہ دنوں ایک خصوصی مشاورتی اجلاس میں اردو داں کے مشورے سے اردو کارواں اور اُردو دستہ دو کمیٹی کی بنیاد رکھی تھی۔

'تحفظ اردو کے لئے اُردو کارواں متحرک ہوگا'
اردو کارواں کے صدر کے عہدے پر پروفیسر اعجاز علی ارشد، نائب صدر پروفیسر صفدر امام قادری، جنرل سکریٹری ریحان غنی اور سکریٹری انوارالھدیٰ مقرر کئے گئے تھے۔ اردو کارواں کی پہلی نشست حضرت ولی رحمانی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں تمام عہدیداروں نے حصہ لیا۔ اس تنظیم کو فعال بنانے اور معثر کارکردگی پیش کرنے کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس دوران صوبائی سطح پر ایک بڑی مرکزی ٹیم کی منظوری دی گئی، جس میں ہر ضلع سے کم از کم ایک رکن کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اردو کارواں کا مرکزی دفتر امارت شرعیہ پھلواری شریف میں بہت جلد کام کرنے لگے گا۔ اردو کارواں کے سکریٹری انوارالھدی نے کہا کہ آج کی نشست بہت کارآمد رہی۔ یہ پہلی نشست تھی، مرکزی کمیٹی اور دفتر کے قیام کے بعد اُردو کو درپیش مسائل کو حل کرانے کے لئے صوبائی سطح پر کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details