اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار میں ایک اور کورونا متاثر کی موت، مجموعی تعداد 1392 ہوئی - بختیار پور میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار

ملک گیر لاک ڈاون کے باوجود بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاست کے تمام 38 اضلاع اس وباء سے متاثر ہیں۔ مریضوں کی مجموعی تعداد 1392 ہو گئی ہے۔ 473 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جبکہ اس وبا نے 9 افراد کی جان لی ہے۔

Another Corona victim dies in Bihar
بہار میں ایک اور کورونا متاثر کی موت

By

Published : May 18, 2020, 10:42 PM IST

آج ریاست میں کورونا نے ایک اور جان لے لی ہے، جس کے بعد یہ تعداد 9 ہو گئی ہے۔ آج ہلاک ہونے والی 75 سلہ بزرگ خاتون ویشالی کے جنداہا کی رہنے والی بتائی جا رہی ہیں۔ جن کا این ایم سی ایچ میں علاج چل رہا تھا۔ وہ کینسر سے متاثر تھیں۔ کچھ روز قبل ہی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں۔ اس بات کی تصدیق محکمہ صحت نے کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔

آج 35 کیس سامنے آئے ہیں، جن میں گوپال گنج میں 22، بھاگل پور میں 4، کٹیہار میں 1، ارول میں 2، سہرسا میں 3، سپول میں 1، کھگڑیا میں 1 اور بیگو سرائے میں 1 کورونا متاثر مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ریاست میں مجموعی تعداد - 1392 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب آج ایک بڑی خبر یہ رہی کہ نئے ہاٹ اسپاٹ کے طور پر سامنے آئے باڑھ سب ڈویژن کے بختیار پور میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آبائی گھر پر تعینات بہار ملٹری پولیس کے 4 اہلکار کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ انفیکشن کی وجہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز کھگڑیا کے ایک شخص کی موت کورونا سے ہو گئ تھی۔ آج ہوئی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے. ریاست کے تمام 38 اضلاع متاثر ہیں. جبکہ 473 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details