صحت محکمہ نے جمعہ دوپہر کو جمعرات دیر رات کی جاری جانچ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ روہتاس ضلع میں کورونا کے سب سے زیادہ 12 معاملے پائے گئے۔ ساتھ ہی کٹیہار اور بھاگلپور میں 11-11، مدھوبنی میں 10، سہرسہ اور سمستی پور میں آٹھ آٹھ اور بکسر میں چھ لوگوں کو پازیٹیو پایا گیا ہے۔
اس طرح جہان آباد میں پانچ ، سارن اور بیگو سرائے میں چار۔ چار ، ارول میں تین ، بھوجپور ، بانکا اور لکھی سرائے میں دو۔ دو اور گیا ، دربھنگہ ، مظفر پور ، ارریہ ، کشن گنج ، جموئی اور پٹنہ میں ایک۔ ایک سمیت کل 95 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی، جن میں تیرہ خواتین شامل ہیں۔ اس طرح بہار میں کورونا انفیکشن کی زد میں آئے لوگوں کی کل تعداد 6043 ہوگئی ہے۔