اردو

urdu

ETV Bharat / city

قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر سرکاری تقریب منعقد - ایڈیشنل کلکٹر منوج کمار

ریاست بہار کے ضلع گیا میں قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر سرکاری تقریب منعقد ہوئی، جس میں مگدھ کمشنر نے موجود شرکاء کو حلف دلایا، نئے ووٹرز کو الیکشن کارڈ اور الیکشن کے دوران بہتر کام کرنے والے ملازمین کو توصیفی سند سے نوازا گیا۔

An official ceremony was held on the occasion of National Voters' Day
قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر سرکاری تقریب منعقد

By

Published : Jan 26, 2021, 5:12 AM IST

گیا میں قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر میوزیم میں سرکاری تقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مگدھ کمشنر مینک ورواڑے شامل ہوئے۔ اس تقریب میں ضلع کے سبھی افسران سمیت اسکولی طلباء اور شہر کے عام و خاص شریک ہوئے۔

تقریب میں موجود لوگ

کمشنر نے سبھی کو حلف دلایا کہ " ہم بھارت کے شہری، جمہوریت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے یہ حلف اٹھاتے ہیں کہ ہم اپنے ملک کی جمہوری روایات کے وقار کو برقرار رکھیں گے اور آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے وقار کو بغیر کسی خوف، مذہب، طبقے کے برقرار رکھیں گے اور کسی ذات، برادری، زبان، یا کسی بھی دوسرے جذبے سے متاثر ہوئے بغیر تمام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ کمشنر نے حلف کے بعد نئے ووٹرز کو الیکشن کارڈ اور اچھا کام کرنے والوں کو توصیفی سند سے نوازا۔

تقریب میں موجود لوگ

اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر منوج کمار، ایڈیشنل کلکٹر ڈیپارٹمنٹل انکوائری سنتوش کمار، ڈپٹی الیکشن افسر متھورا کمار کے علاوہ کئی اعلیٰ افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details