ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے پپو پاسوان نے ضلع پریشد ہال میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2019 تا 2020 تک تقریباً 330 کروڑ روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے، پپو پاسوان نتیش حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایگزیکٹو کے اثاثے کی سی بی آئی سے تحقیقات کرائی جائے، تاکہ پتہ چل سکے کہ 28 سے 30 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لینے والا کروڑوں کا مالک کیسے ہو بن گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو کی من مانی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ وہ اپنے ما تحت والوں سے گالی گلوج کر بات کرتا ہے، جس کی ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے، وہ خود کو بہار حکومت میں ایک وزیر کے بھائی ہونے کا دھونس جماتے ہوئے ناجائز وصولی کرتا ہے مگر محکمہ کے کوئی افسران ان پر کارروائی نہیں کرتے کیونکہ وہ ایک وزیر موصوف کا بھائی ہے۔