ریسات بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ذریعہ ریا ست بھر میں شراب بندی مہم Alcohol Ban Campaign in Biharکو ناکام بنانے میں بنیادی طور پر تین لوگ اہم ہیں، پولس، شراب تاجر اور کچھ سفید پوش جو شراب سے جڑے کاروباریوں کی سرپرستی کرتے ہیں۔اگر ان لوگوں پر صحیح سے کاروائی ہو تو شراب بندی مہم نہ صرف کامیاب ہوگی بلکہ پورے ملک کے لئے قابل تقلید عمل ہوگا۔ مگر یہ اتنا آسان نہیں ہے جتنا سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ اس میں خود بر سر اقتدار اقتدار پارٹی اور نہ جانے کتنے سرکاری افسران ملوث ہیں، جب تک ایسے لوگوں پر قدغن نہیں لگے گا یہ مہم ناکام ثابت ہوگی۔
مذکورہ باتیں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی اخترالایمان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں ریاستی حکومت کے ان منصوبوں کا شروع سے مخالف رہا ہوں جس میں اقلیتی برادری کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، ان سے ہمارا نظریاتی اختلاف ہے، باوجود اس کے شراب بندی کو لیکر نتیش کمار نے جو اقدام کئے ہیں وہ یقیناً قابل تعریف ہیں۔