پٹنہ: بہار اسمبلی میں سرمائی اجلاس کے آخری روز قومی گیت Uproar In Assembly Over Vande Matram Song کو لے کر جم کر ہنگامہ ہوا، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اخترالایمان نے قومی گیت National Song Vande Mataram نہیں پڑھا اور اسے لے کر سوال بھی کھڑے کیے گئے۔ اخترالایمان کے اعتراض کے بعد بی جے پی کے نیتاؤں نے قومی گیت گانے کی مانگ کی۔
دراصل بہار اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے آخری دن بھی ہنگامہ ہوا The last day of the winter session of the Bihar Assembly was also tumultuous۔ اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر نے ایوان کے اندر قومی گیت گانے پر سوالات اٹھائے۔ اخترالایمان نے کہا کہ قومی گیت زبردستی نہیں ہے۔
اخترالایمان نے کہا کہ ""یہ ملک 135 کروڑ شہریوں کا ملک ہے، یہ ملک سیکولر ہے، یہ ملک سب کا ہے۔ ان کو (بی جے پی والوں کو) کو اگر ہندو ملک پسند ہے تو وہ نیپال چلے جائیں، کسی کی ہمت نہیں کہ (قومی ترانہ) کہلوائے۔ میں کہہ رہا ہوں کہ بھارت میں کسی کے ڈنڈے کی حکومت نہیں ہے۔ بھارت کسی کی جائیداد نہیں ہے۔ اگر اسے کوئی گاتا ہے تو میں روک نہیں سکتا۔ اسمبلی میں جو ہمارے بزرگوں کی روایت دی ہے اسے پورا کرنا لازم ہے۔ یہ نئی روایت ڈالی جا رہی ہے۔"