ریاست بہار کے ضلع کیمور میں مسلسل کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ نے پورے ضلع کو پھر سے لاک ڈاؤن کردیا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ یہاں دوبارہ نافذ لاک ڈاؤن پہلے لاک ڈاؤن کی طرح ہی ہوگا، یعنی ایمرجنسی کے علاوہ نہ تو کوئی باہر نکلے گا اور نہ ہی غیر ضروری کوئی دکانیں کھلیں گی۔
ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری نے نوٹیفیکیشن جاری کر کے لاک ڈاٶن سے متعلق گاٸیڈ لائن دیں ۔ضلع مجسٹریٹ کے مکتوب کے مطابق کیمور کے بھبھواں اور موہنیاں کے شہری علاقوں میں دس جولائی تا سترہ جولائی تک لاک ڈاٶن لگا دیا گیا ہے۔