اردو

urdu

ETV Bharat / city

آزادی کے 73 سال بعد اس گاؤں میں بنے گی سڑک - ای ٹی وی بھارت

بھارت کا سب سے پچھڑا ضلع ہے کشن گنج۔ کشن گنج میں بھی سب سے پچھڑا ہے ٹھاکرگنج۔ ٹھاکرگنج کے تحت آتا ہے دلے گاؤں پنچایت جو ملک کی آزادی کے 73 سال بعد بھی پل پلیا اور سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

After 73 years of independence, a road will be built in this village
آزادی کے 73 سال بعد اس گاؤں میں بنے گی سڑک

By

Published : Sep 8, 2020, 6:35 PM IST

بہار میں اسمبلی انتخابات سر پر ہے۔ انتخاب سے پہلے رکن اسمبلی نوشاد عالم نے دلے گاؤں کو تقریباً 18 کروڑ کی سوغات دی ہے۔ اس رقم سے ایک پل اور دو سڑکیں بنائی جائیں گی، جس کا افتتاح آج رکن اسمبلی کے ہاتھوں کیا گیا۔ اس موقع پر ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

ویڈیو

نوشاد عالم نے گذشتہ پانچ سالوں میں کیے گئے اپنے کاموں کو گنایا ساتھ ہی آئیندہ انتخاب میں مجلس اتحاد المسلمین، راشٹریہ جنتا دل و دیگر پارٹیوں سے دوری بنائے رکھنے کی نصیحت بھی کی۔

رکن اسمبلی نوشاد عالم

نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے جب پوچھا کہ آپ این آر سی اور این پی آر پر خاموش کیوں رہے تو انہوں نے کہا کہ این آر سی اور این پی آر پر بولنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ ہماری سرکار پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ بہار میں این آر سی نہیں ہوگی۔ این پی آر بھی پرانے طریقے سے ہی ہوگا۔ میچھی ندی پر پل بنانے کو لیکر انہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے کئی رکن اسمبلی آئے گئے ممکن ہو انہوں نے بھی کوشش کی ہوگی لیکن نہیں ہو سکا۔ میں نے مسلسل کوشش کی، دفاتر کے چکر کاٹے، متعلقہ شعبہ کے زمہ داران سے ملا تب جا کر یہ کام ممکن ہو سکا ہے۔ یقیناً آج کا دن دلے گاوں پنچایت کے لوگوں کے لیے عید کا دن ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details