عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، متاثرین کے ساتھ ساتھ اس وبا سے مرنے والوں کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ اس وبا کی دوسری لہر سے مرنے والوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہوتی جارہی ہے کہ ہر شخص خوف زدہ ہو کر رہ گیا ہے، کیا جوان کیا بچہ کیا بوڑھا ہر کوئی کورونا وائرس کے خوف تلے زندہ ہے۔
بہار محکمہ صحت میں ایڈیشنل سکریٹری کے عہدہ پر فائز روی شنکر چودھری کی کورونا کے سبب آج موت ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق وہ کئی ایمس میں زیر علاج تھے، ایڈیشنل سکریٹری کی موت پر محکمہ کے اعلیٰ افسران نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔