اردو

urdu

ETV Bharat / city

'آتم نربھربھارت مشن کو رفتاردینے کیلئے آتم نربھربہار' - متوسط طبقے

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ'آتم نربھر بھارت، مشن کو رفتار دینے کیلئے 'آتم نر بھر بہار' بالخصوص ملک کے چھوٹے شہروں کو مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق تیار کرنا بہت ضروری ہے۔

Aatm Nirbhar Bharat To speed up the mission of Atmanirbhar Bihar
'آتم نربھربھارت مشن کو رفتاردینے کیلئے آتم نربھربہار'

By

Published : Sep 15, 2020, 8:49 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے مرکز کی نمامی گنگے اور امروت منصوبہ سے متعلق بہار میں 543.28 کروڑ روپے کے سات منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ' شہری غریبوں اور شہر میں رہنے والے متوسط طبقے کے لوگوں کی زندگی آسان بنانے والی ان نئی سہولیات کے لئے وہ سبھی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

'آتم نربھربھارت مشن کو رفتاردینے کیلئے آتم نربھربہار'

انہوں نے کہا کہ 'آتم نربھر بھارت' مشن کو رفتار دینے کیلئے آتم نربھر بہار بالخصوص ملک کے چھوٹے شہروں کو حال ہی نہیں بلکہ مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق تیار کرنا بہت ضروری ہے۔

اسی فکر کے ساتھ امروت مشن کے تحت بہار کے متعدد شہروں میں ضروری سہولیات کے فروغ کے ساتھ ساتھ 'ایز آف لیونگ اور ایز آف ڈوئنگ بزنس ' کے لئے بہتر ماحول تیار کرنے پر زور دیاجارہا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ' اربنائزیشن آج کے دور کی سچائی ہے۔ آج پوری دنیا میں شہری علاقوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔کئی دہائیوں سے ہماری ذہنیت بن گئی اور ہم نے مان لیا تھا کہ اربنائزیشن خود میں ایک بڑامسئلہ اور بڑی رکاوٹ ہے لیکن ان کا سوچنا کچھ الگ ہے۔

مزید پڑھیں:

دربھنگہ: ایمس کے قیام پر کابینہ کی منظوری

انہوں نے کہاکہ' اگر اربنائزیشن مسئلہ لگتاہے تو اس میں مواقع بھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ' بابا صاحب بھیم راﺅ امبیڈ نے تواس دور میں ہی اس سچائی کو سمجھ لیا تھا اور وہ اربنائزیشن کے بڑے حامی تھے، انہوں نے اربنائزیشن کو مسئلہ نہیں مانا۔ انہوں نے تو ایسے شہروں کا تصور کیا تھا جہاں غریب سے غریب شخص کو بھی مواقع مل سکے اور زندگی کو بہتر کرنے کے راستے کھلے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details