اردو

urdu

ETV Bharat / city

سیتامڑھی میں مـذہبی پیشوا کا قتل

بہار کے سیتامڑھی میں ایک مذہبی پیشوا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ ایک وکیل سمیت چارافراد پرگولی چلانے کا الزام ہے۔ پولیس اس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے۔

By

Published : Feb 24, 2021, 11:49 AM IST

A religious leader was shot dead in Sitamarhi
سیتامڑھی میں مزہبی پیشواکو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

بہار کے سیتا مڑھی میں منگل کی رات دیر گئے سدھی آشرم بڑی کاٹیج کے قریب زمین تنازع میں ایک مزہبی پیشوا کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

لڑائی کے دوران ایک خاتون شدید طور سے زخمی ہوگئیں۔ فائرنگ کی آواز سن کر مقامی لوگ موقع پر جمع ہوگئے۔ بھیڑ دیکھ کر حملہ آور وہاں سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او صدر راماکانت اپادھیائے سرکل انسپکٹر وجے یادو پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ زخمی مذہبی پیشوا اور ایک خاتون کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے مہنت ہری نارائن داس کو مردہ قرار دے دیا۔ وہیں، شدید زخمی خاتون کا علاج جاری ہے۔

اس معاملہ کے بارے میں ایس ڈی پی او صدر رماکانت اپادھیائے نے کہا کہ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہیں۔ جلد ہی پولیس قصورواروں کو گرفتار کرے گی۔ ایس ڈی پی او نے کہا کہ کسی بھی صورت میں ضلع کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

زمین تنازع میں مذہبی پیشوا کے قتل میں زخمی ہونے والی سنیتا دیوی نے بتایا کہ کہ زمین پر مٹی ڈالنے کا کام چل رہا تھا۔ زخمیوں کے بیان پر ایڈووکیٹ شیوم کمار ستیام، نرملا مشرا اور بہت سے دیگر افراد کو ملزم بنایا گیا۔ واضح رہے کہ اس معاملہ میں عدالت میں اراضی تنازع کا ایک مقدمہ چل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details