اردو

urdu

ETV Bharat / city

یاد امام عالی مقام کی مجالس میں بھیڑ ندارد - عقیدت مندوں میں مایوسی

شہر گیا کے کربلا میں عام دنوں کی طرح بھی نظارہ نہیں ہے۔ بغیر کسی ہجوم کے محرم الحرام کی تمام تقریبات ہو رہی ہیں۔ مرثیہ خانی و نوحہ خانی کے علاوہ ذکر امام عالی مقام کی مجلس منعقد ہو رہی ہے۔

A meeting is being held at Yad Aali Maqam without any crowd
یاد امام عالی مقام میں بغیر بھیڑ کے منعقد ہورہی ہے مجلس

By

Published : Aug 25, 2020, 9:51 PM IST

گیا کے تاریخی کربلا میں یوں تو روزانہ بھیڑ ہوتی ہے لیکن یکم محرم الحرام سے گیارہویں تاریخ تک امام عالی مقام سیدنا امام حسین علیہ السلام سے عقیدت رکھنے والوں کا اژدہام ہوتا ہے۔ یکم محرم الحرام سے دسویں تاریخ تک ایک قسم کا غمگین نظارہ ہوتا ہے۔

ویڈیو

اعزاداری اور یاد امام حسین میں مجلسیں ہوتی ہیں لیکن رواں برس عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ کر مذہبی تقریب پر پابندی ہے۔ ایسے میں کچھ شرائط کے ساتھ کربلا اور دیگر مقامات پر مجلسیں اور حسب روایت تمام رسموں کی ادائیگی کی اجازت ہے۔ تاہم کربلا کے اندر صرف مرثیہ و نوحہ خوانی و ماتمداری اور پرسہ پیش کرنے والے پانچ چھ افراد کے داخل ہونے کی ہی اجازت ہے۔

درگاہ

کربلا اقبال نگر کے خادم و منیجر ڈاکٹر شبیر عالم نے بتایا کہ حسب دستور سبھی تقریب ہو رہی ہے، تاہم پانچ چھ افراد کی موجودگی ہوتی ہے۔ شرکت کر کے نوحہ خوانی، ماتمداری کا پرسہ پیش کیاجاتاہے ، کربلا کی حسب روایت قمقموں اور دیگر خوبصورت لائٹوں سے سجاوٹ ہوئی ہے۔

درگاہ

امام عالی مقام کی بارگاہ میں عقیدت و محبت کا نذرانہ پیش کرنے اور فاتحہ پڑھنے والے پہنچ رہے ہیں۔ تاہم حکومت و انتظامیہ کی ہدایت کی وجہ کر صدر دروازے کے باہر سے واپس ہو جا رہے ہیں۔ عقیدت مندوں میں مایوسی ہے تاہم اس وبا کی وجہ سے کیا بھی کچھ نہیں جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امام بارگاہوں میں آج حسب روایت کربلا سے مٹی لے جاکر رکھی جائیگی لیکن اس میں چند افراد کے گاڑیوں سے آنے کی اجازت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details