اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہار میں کورونا کے 74 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 6736

ریاست بہار میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 74نئے معاملات کی تصدیق کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6736پہنچ گئی۔

بہار میں کورونا کے 74 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 6736
بہار میں کورونا کے 74 نئے معاملے، متاثرین کی تعداد 6736

By

Published : Jun 16, 2020, 7:24 PM IST

بہار کے پچیس اضلاع میں منگل کو17 خواتین سمیت 74 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6736 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے منگل کو بتایا کہ بیگو سرائے ضلع میں10 ، بھاگلپور میں نو، ارول اور سمستی پور میں آٹھ آٹھ، بھوجپور میں پانچ، پٹنہ میں چار، کھگڑیا، کشن گنج اور نوادہ میں تین تین، جہان آباد، مظفر پور ، نالندہ، رہتاس اور سپول میں دو دو اور اورنگ آباد، بانکا، دربھنگہ، کیمور، کٹیہار، لکھی سرائے، مونگیر، پورنیہ، شیوہر، ویشالی اور مغربی چمپارن میں ایک ایک سمیت کُل74 لوگوں کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6736 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق متاثرین میں سے زیادہ تر دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے لوگ ہیں، جنہیں اسکریننگ کے بعد بلاک سطحی قرنطینہ مراکز میں رکھنے کے بعد وہیں سے ان کے نمونے جانچ کیلئے بھیجے گئے تھے۔

متاثرین کے رابطے میں آئے لوگوں کو الگ کر دیا گیا ہے۔ گھریلو قرنطینہ میں رہ رہے باہر سے آئے لوگوں کا گھر گھر سروے کیا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے تین لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے اب تک دس ہزار لوگ فوت ہو چکے ہیں۔

امریکہ، برازیل اور روس کے بعد کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد بھارت میں موجود ہے۔ امریکہ میں اس وائرس سے 21لاکھ، برازیل میں قریب 9لاکھ جبکہ روس میں قریب ساڑھے پانچ لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ اس وائرس سے اب تک دنیا بھر میں چار لاکھ چالیس ہزار کے قریب افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details