پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لیے تشہیری مہم زوروں پرہے جہاں سیاسی پارٹیاں ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنارہی ہیں اور الزام تراشی کا بازار گرم ہے۔
اسی ضمن میں آج آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی نتیش کمار پر بدعنونی کرنے کا الزام عائد کیا۔ در اصل تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ جس طرح انکم ٹیکس نے نال جل اسکیم سے وابستہ ٹھیکیداروں پر چھاپہ ماری کررہی ہے، اس سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ اس اسکیم میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:'تیس برسوں سے بہار کی عوام کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے'
تیجسوی یادو نے کہا کہ نہ صرف نال جل سکیم بلکہ 60 ایسی اسکیمز میں بھی بدعنوانی ہوئی ہے۔ ان اسکیمز میں 30 ہزار کروڑ روپے سے زائد رقم کی بدعنوانی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایوان میں بھی مستقل طور پر یہ کہتے رہے ہیں۔ اب آہستہ آہستہ یہ سچ سامنے آرہا ہے۔ جب ہماری حکومت بنے گی، ہم ان بدعنوانی کے خلاف کارروائی کریں گے۔
اس موقعے پر تیجسوی یادو نے بہار حکومت پر متعدد بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محنت سے کمائی جانے والی رقم کی لوٹ مار یہ لوگ کرر ہے ہیں۔ تیجسوی نے منگر سانحہ پر کہا کہ جس طرح سے وہاں پولیس انتظامیہ بربریت کی وہ افسوس ناک ہے۔ اس پر سوال اٹھتا ہے۔ جب ہماری حکومت بنے گی، ہم متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کے لیے کام کریں گے۔