بہار پبلک سروس کمیشن کی 64 ویں امتحان کا نتیجہ 4 برسوں کے بعد آیا۔ اس بار 1454 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جس میں 102 مسلم طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔
محکمہ اقلیتی فلاح کے ذریعہ چلنے والے سول سروسز کی مفت کو چنگ حج ہاوس کے شعبہ کوچنگ اینڈ گائیڈنس سیل کے 49 مسلم طلباء وطالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، جس میں طالبات کی تعداد 13 ہے۔ اس میں رضیہ سلطان نے ریاست کی پہلی مسلم ڈی ایس پی ہونے کا فخر حاصل کیا ہے۔ وہیں آسما خاتون نے ایڈمنسٹریٹیو سروس میں مقام حاصل کر دوسری مسلم ایس ڈی ایم ہونے کا بھی فخر حاصل کیا ہے۔