بہار میں 1439 نئے کورونا مثبت مریض ملے
بہار کے سبھی اڑتیس اضلاع میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 1439 لوگوں کے کووڈ۔19 انفیکشن کا شکار ہونے سے ریاست میں اب تک کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 181471 ہوگئی ہے وہیں 1702 پازیٹیو افراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ دو متاثرین کی موت ہوگئی ہے ۔
محکمہ صحت نے منگل کو 28 ستمبر کی جانچ رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ پٹنہ ضلع میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ 195 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد پورنیہ ضلع میں 99 ، سپول میں 68 ، سہرسہ میں 65 ، مشرقی چمپارن میں 58 ، ارریہ میں 55 ، بھاگلپور میں 51 ، بیگو سرائے اور مظفر پور میں 47-47 ، جموئی میں 45 ، مدھوبنی میں 42 ، گیا میں 39 ، بانکا میں 38 ، نالندہ ، سارن اور شیخ پورا میں 37-37 ، گوپال گنج میں 35 ، مدھے پورا اور مونگیر میں 34-34 ، کٹیہار میں 33 اور کشن گنج اور مغربی چمپارن میں 31-31 افراد پازیٹیو ملے ہیں۔
اس طرح رہتاس میں 30 ، ویشالی میں 29 ، دربھنگہ میں 26 ، نوادہ میں 23، اورنگ آباد اور سیتامڑھی میں 20-20 ، ارول میں 19 ، سمستی پور میں 16 ، سیوان میں 15 ، بھوجپور اور شیوہر میں 14-14 ، لکھی سرائے میں 13 ، کھگڑیا میں 11 ، جہان آباد میں نو ، بکسر میں آٹھ اور کیمور میں سات لوگوں کے انفیکشن کی زد میں آنے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ بہار کے باہر کے تین لوگوں کا پٹنہ میں اور ایک۔ ایک شخص کا ویشالی ، بھاگلپور ، رہتاس اور کشن گنج میں جانچ کیلئے سیمپل لیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں سبھی سات لوگ پازیٹیو ملے ہیں۔