بہار کے وزیر ٹرانسپورٹ سنتوش کمار نرملا نے کہا کہ دوسری ریاستوں میں مقیم مہاجر مزدور جو بہار آنا چاہتے ہیں، ہم انہیں واپس لائیں گے، انہوں نے کہا کہ اب تک 7 لاکھ مزدور واپس آئے ہیں اور 30 لاکھ مزدوروں نے بہار واپس آنے کے لیے درخواست دی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مئی کے آخر تک تمام مزدور واپس آجائیں گے۔
وہیں قطر دوحہ سے خصوصی طیارہ 146 بھارتی مسافروں لے کر پیر کو گیا ہوائی اڈے پر پہنچا، ہوائی اڈے کے احاطے میں موجود تمام مسافروں کی اسکریننگ کے ساتھ ہی کوویڈ ۔19 کے پروٹوکول کے تحت طبی معائنہ کیا گیا، اس موقع پر ، ان کے سامان کو سینیٹائز کیا گیا، اور حکومت بہار کی تشکیل کردہ استقبالیہ کمیٹی نے انہیں وندے بھارت کٹ مہیا کرائی۔
لاک ڈاؤن 4 کو کامیاب بنانے کے لئے بہار پولیس نے اب تک مجموعی طور پر 2208 افراد پر ایف آئی آر درج کیا ہے، اسی کے ساتھ ریاست بھر میں 2368 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس مسلسل کارروائی کررہی ہے۔
ریشمی شہر بھاگپور میں ہزاروں پاور لوم بند ہیں، بنائی کرنے والے مالی بحران کا شکار ہیں، شہر کے تقریبا 50 ہزار بنکر پاور لوم چلاکر اپنے اہل خانہ کے لیے روزی روٹی کا انتظام کرتے ہیں۔