اردو

urdu

ETV Bharat / city

پانی پت: دس نئے کورونا مریضوں میں چار صحافی بھی شامل

ریاست ہریانہ میں کورونا انفیکشن کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ ریاست کے ضلع پانی پت میں ہفتے کے روز 10 کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ان 10 مریضوں میں 4 صحافی بھی شامل ہیں۔

دس نئے کورونا مریضوں میں چار صحافی بھی شامل
دس نئے کورونا مریضوں میں چار صحافی بھی شامل

By

Published : May 3, 2020, 11:21 AM IST

انتظامیہ کورونا کے تمام صحافی متاثرین کے سفر کی تفصیل جاننے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ پتہ چل سکے کہ کتنے افراد ان کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں۔

ہفتے کی صبح سیکٹر 11 کی ایک خاتون بھی کورونا متاثرہ پائی گئیں۔ کورونا کے تمام مریضوں کو علاج کے لئے خان پور پی جی آئی بھیج دیا گیا ہے۔ جہاں انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

فی الحال محکمہ صحت صحافیوں کی سفر کی تفصیل پر غور کر رہا ہےکیونکہ اگر صحافی زیادہ سے زیادہ لوگوں کے رابطے میں آئے ہیں تو پھر کرونا انفیکشن کا خطرہ اور بھی بڑھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ہریانہ کے ضلع پانی پت میں اب تک مجموعی طور پر 23 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس میں سے 5 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ابھی کل مثبت معاملات 18 ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ سات مثبت افراد کے جسم میں وائرس کے علامات نہیں تھے۔

ریاست بھر میں کل متاثرہ کی تعداد 393 ہے۔ اب تک 242 افراد صحتیاب ہاچکے ہیں اور تقریبا 5 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details