اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوگی حکومت تحفظ اور انصاف دلانے میں ناکام - عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما

عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ نے یوگی حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'یوگی حکومت تحفظ اور انصاف دلانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے'۔

عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما سنجے سنگھ
عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما سنجے سنگھ

By

Published : Oct 24, 2020, 12:40 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل شہر نوئیڈا میں رکن پارلیمنٹ اور عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما سنجے سنگھ نے یوگی حکومت کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ امن وامان کا قیام، عصمت کا تحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن یوگی حکومت امن و امان اور سلامتی و تحفظ کی ذمہ دار کہاں؟

یوگی حکومت تحفظ اور انصاف دلانے میں ناکام

انہوں نے کہا کہ ریاست میں جنگل راج ہے، مجرموں کی بالادستی ہے، معصوم بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتیاں ہو رہی ہیں اور امن و امان کی صورتحال انتہائی بدتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو حکومتی تحفظ فراہم ہے، اس لیے سب بے خوف ہیں، جرائم پیشہ افراد کا بول بالا ہے، لوگ ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں، لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما سنجے سنگھ

سنجے سنگھ نوئیڈا کے سیکٹر 49 برولہ میں پارٹی پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے، جہاں انہوں نے 60 لوگوں کو عام آدمی پارٹی کی رکنیت دلائی، جس میں سماجی تنظیموں کے کارکنان اور کسان رہنما شامل ہیں۔

سنجے سنگھ نے کہا کہ ان کی پارٹی اترپردیش میں پنچایتی انتخابات سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرے گی، فی الحال پارٹی کی تنظیم سازی پر خصوصی توجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ ہیں، ان کے بنیادی مسائل کی لڑائی لڑیں گے، اس لیے کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details