اردو

urdu

By

Published : May 18, 2021, 9:42 PM IST

ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کی وجہ سے خواتین جسم فروشی پر مجبور

نوئیڈا پولیس نے نوئیڈا کے سیکٹر 122 میں ایک مکان پر چھاپہ مارا اور وہاں چل رہے جسم فروشی کے دھندے کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے گھر کے اندر سے تین خواتین سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Women doing prostitution due to lockdown
لاک ڈاؤن کی وجہ سے خواتین جسم فروشی پر مجبور

پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ چھاپے کے دوران وہاں پکڑی گئی خواتین نے اپنی آپ بیتی بیان کی کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روز گار ہو گئیں تھیں۔زریعہ معاش نہ ہونے کے باعث مجبوراً اس پیشہ کو اختیار کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس (زون II) انکور اگروال کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ سیکٹر 122 کے سی بلاک میں واقع ایک مکان میں مبینہ طور پر جسم فروشی کا کاروبار چل رہا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے وہاں چھاپہ مارا۔ اگروال نے بتایا کہ پولیس نے مبینہ ہیڈمسٹریس سمیت دو خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ موقع سے متعدد قابل اعتراض چیزیں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔ اسسٹنٹ پولیس کمشنر عبد القادر نے اس مہم کی قیادت کی۔

دوران تفتیش گرفتار خواتین نے پولیس کو بتایا کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار ہوگئیں تھیں۔ اس لئے اس کاروبار میں اتر گئیں۔ پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ گینگ کے افراد مختلف ذرائع سے گراہکوں سے رابطہ کرتے تھے اور ان سے کثیر رقم وصول کرتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details