اترپردیش کے شہر نوئیڈا کےجیور قصبہ میں 7 ایام قبل ایک خاتون کی موت ہوگئی تھی۔بتایاجارہا ہے کہ علاقہ مذکورہ علاقہ فرضی ڈاکٹر سے خاتون کا علاج چل رپا تھا،مگر اس سے کچھ افاقہ نہیں ہوا،بالآخر خاتون کی موت ہوگئی،پولیس نے فرضی ڈاکٹر اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ ہلاک شدہ خاتون کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس اس معاملے میں دیگر پانچ ملزمین کو گرفتار نہیں کر پائی ہے۔ اس کی مخالفت میں اہل خانہ نے آج دوپہر سڑک جام کرکے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔۔Woman Dies Due To Medical Negligence
Woman Dies Due To Alleged Medical Negligence: علاج کے دوران خاتون کی موت، فرضی ڈاکٹر کے خلاف رشتہ داروں کا احتجاج - فرضی ڈاکٹر کے علاج سے خاتون کی موت
ونود والمیکی کی بیٹی رینو کی شادی تقریباً ڈیڑھ سال قبل دہلی میں ہوئی تھی۔ جو 31 مارچ کی رات اپنے مائیکے آئی ہوئی تھی۔ اچانک اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ اسی وقت گھر والوں نے قریبی کلینک آپریٹر راجندر کے پاس اس کا علاج کرایا۔ الزام ہے کہ ڈاکٹر کی لاپرواہی سے ان کی بیٹی کی موت ہوئی۔ Woman Dies Due To Medical Negligence
واضح رہے کہ ونود والمیکی کی بیٹی رینو کی شادی تقریباً ڈیڑھ سال قبل دہلی میں ہوئی تھی۔ جو 31 مارچ کی رات اپنے مائیکے آئی ہوئی تھی۔ اچانک اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ اسی وقت گھر والوں نے قریبی کلینک آپریٹر راجندر کے پاس اس کا علاج کرایا۔ الزام ہے کہ ڈاکٹر کی لاپرواہی سے ان کی بیٹی کی موت ہوئی۔
اس سلسلے میں متاثرہ کے اہل خانہ نے ملزم ڈاکٹر سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں راجندر اور اس کے ساتھی کیلاش کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ لواحقین کا الزام ہے کہ پولس اس معاملے میں دیگر پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے میں لاپرواہی برت رہی ہے۔جس کی وجہ سے اہل خانہ اور والمیکی سماج کے لوگوں نے غصے میں جیور ٹپل روڈ کو بلاک کر دیا۔
سڑک جام کرنے کے سبب علاقہ میں کئی کلومیٹر تک ٹریفک جام رہا۔ جسکی وجہ سے مسافروں کو آمد و رفت میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، اطلاع کے بعد موقع واردت پر پہنچے اعلیٰ پولیس افسران نے انہیں سمجھا بجھا کر جام کھلوایا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ اگر انہیں جلد گرفتار نہ کیا گیا تو بڑا احتجاج کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:امروہہ میں فرضی ڈاکٹر کا گھر سے اغوا
اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا وشال پانڈے کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس معاملے میں ملزم ڈاکٹر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ جلد ہی سب کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔