اردو

urdu

ETV Bharat / city

سائنسداں کو اغوا کرنے والی سنیتا گجر پر خاموشی کیوں؟

سنیتا مختلف ہندو تنظیوں سے ملحق ہے، مہارانا پرتاپ رانا کی مہیلا مورچہ کی علاقائی صدر رہی ہے۔ وہ ہندو راشٹر نو نرمان سینا کی خواتین شکتی سیل اور راشٹریہ سناتن دھرم کی اترپردیس کی صدر ہے۔

Sunita Gujjar
Sunita Gujjar

By

Published : Sep 29, 2020, 1:41 PM IST

دہلی کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن میں تعینات ایک سائنسدان ہنی ٹریپ میں پھنس گئے تھے اور انہیں مساج پارلر سے اغوا کرلیا گیا لیکن پولیس کی بروقت کارروائی سے سائنسداں کو بہ عافیت بازیاب کرا لیا گیا اور ایک خاتون سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دو اب بھی فرار ہیں۔

سائنسداں کو اغوا کرنے والی سنیتا گجر پر خاموشی کیوں؟

حکومت نے اس کامیابی پر پولیس ٹیم کو 5 لاکھ کا انعام بھی دیا ہے لیکن گرفتار خاتون سنیتا گجر کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔ پریس کانفرنس میں سنیتا کو پولیس نے میڈیا کے سامنے پیش بھی نہیں کیا جبکہ عام طور پر پولیس گرفتار جرائم پیشوں کو میڈیا کے سامنے پیش کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق سنیتا مختلف ہندو تنظیوں سے ملحق ہے اور بی جے سے قریب رہی ہے۔ وہ مہارانا پرتاپ رانا کی مہیلا مورچہ کی علاقائی صدر رہی ہے۔ وہ ہندو راشٹر نو نرمان سینا کی خواتین شکتی سیل کی قومی صدر ہے۔ راشٹریہ سناتن دھرم کی اترپردیس کی صدر ہے۔ یہاں تک کہ بی جے پی کے کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کے گھناؤنے کام میں کافی دنوں سے ملوث ہے، پولیس کو بھی تو انہیں بچانا ہوتا ہے۔ اس سے جڑے تار پولیس کھنگھال رہی ہے لیکن سچائی سامنے آئے گی اس کی گارنٹی نہیں ہے یا بعد میں معاملہ رفع دفع ہو جائے گا۔

وزارت داخلہ اور دفاعی شعبے سے جڑے ہونے کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا اور پولیس حرکت میں آئی ہے۔ معاملے کے متعلق گوتم بدھ نگر کے ایڈیشنل کمشنر رن وجے سنگھ نے کہا کہ "یہ لوگ مساج کی آڑ میں لوگوں کو بہکاتے ہیں اور ان کی ایک فحش ویڈیو بناتے ہیں اور ان سے اور ان کے اہل خانہ سے بھاری رقم وصول کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران بہت سی اہم معلومات ملی ہیں۔ جس کی بنیاد پر پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔ گرفتار خاتون کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بھی ہے اور اس کی متعدد دیگر سماجی تنظیموں سے وابستگی بھی منظرعام پر آچکی ہے۔

پولیس عہدے داروں کا کہنا ہے کہ سنیتا گجر کے ایک سیاسی پارٹی اور اس کے تمام ہائی پروفائل رہنماؤں کے ساتھ تعلقات کی بات سامنے آ رہی ہے۔ اس پارٹی کی سابقہ ​​میٹروپولیٹن ایگزیکٹو میں سنیتا گجر بھی عہدیدار تھی۔ پولیس نے سنیتا کی کال تفصیلات اور سوشل میڈیا پروفائل پر تفتیش کی ہے۔ جس کی بنیاد پر بہت ساری بڑی معلومات سامنے آئی ہیں۔ پولیس فیس بک، میسنجر، واٹس ایپ چیٹ اور ایس ایم ایس کا بھی تجزیہ کر رہی ہے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سنیتا اس سارے ریکیٹ کو تنہا نہیں سنبھال سکتی ہے۔ لہذا کوئی سیاسی طاقت والا شخص اس کے پیچھے ہے۔ وہ شخص کون ہے؟ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ سائنسدان کو بازیاب کرانے اور ملزم کی گرفتاری کے سلسلے میں ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) نے ضلع گوتم بدھ نگر کی پولیس ٹیم کو 5 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details