ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا اتھارٹی ہیڈ کوارٹر پر ویوو سٹی سینٹر کے خریداروں نے نیشنل کمپنی لاء ٹریبونل میں کمپنی کے دیوالیہ قرار دینے کے لیے دائر درخواست کے بعد احتجاج کیا۔
نوئیڈا: ویوو سٹی سینٹر کے خریداروں کا احتجاج احتجاج کرنے والوں کے مطابق نوئیڈا اتھارٹی کی ویوو بلڈر پر کاروائی کے بعد کمپنی نے خود کو دیوالیہ قرار دینے کے لیے نیشنل کمپنی لاء ٹریبونل میں درخواست دائر کی ہے اور ایسی صورتحال میں ہم خریداروں نے اپنی زندگی بھر کی کمائی کی سرمایہ کاری کرکے پھنس چکے ہیں، جس کی وجہ سے ویوو سٹی سینٹر کے خریداروں نے بلڈر اور نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
ویوو سٹی سینٹر کے خریداروں نے کہا کہ 90 فیصد ادائیگی کی جا چکی ہے، جس کے بعد اب ویوو کی زمین کو نوئیڈا اتھارٹی نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے تمام خریدار پریشان ہیں۔
اس دوران نوئیڈا اتھارٹی کے چیف ایگزیکیٹیو ریتو مہیشوری سے متاثرہ افراد نے ملاقات بھی کی اور خریداروں نے اپنے تمام مسائل ان سامنے رکھے، اس کے بعد چیف ایگزیکیٹیو ریتو مہیشوری نے خریداروں کو یقین دلایا کہ آپ لوگ ویوو بلڈر پر نوئیڈا اتھارٹی کے 35 سے 40 کروڑ روپے کے بقایا جات جمع کرواتے ہیں تو اتھارٹی کے ذریعہ ان خریداروں کی رجسٹری شروع کر دی جائے گی، حکومت کو بھی 700-800 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔