ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کو جمع کرنے کے سلسلے میں جوائنٹ سکریٹری، وزارت پنچایت راج اور حکومت ہند کے آلوک پریم ناگر نے تینوں اتھارٹی کے علاوہ بلدیہ اور نگر پنچایت کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں کہا کہ آنے والی نسل کے لیے گرتے ہوئے آبی سطح اور پانی کی بچت ایک اہم مسئلہ بنتا جارہا ہے لہذا تمام متعلقہ افسران کو اس سلسلے میں خصوصی توجہ دینی ہوگی تب ہی ہم آنے والی اپنی نسل کو پینے کا صاف پانی مہیا کراسکیں گے۔
میٹنگ کے دوران انہوں نے اس مہم سے متعلقہ تمام عہدیداروں کو ہدایت دی کہ کام کی رپورٹیں بروقت دستیاب کی جائیں تاکہ حکومت کو رپورٹ پیش کی جائے اور جل شکتی سے متعلق کتابچے تیار کرکے زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جانی چاہیے تاکہ پانی کی بچت ہوسکے۔
جوائنٹ سکریٹری نے آبی بجلی اور شجرکاری مہم کے لیے ضلعی مجسٹریٹ اور اس کے ساتھی افسران کے کام کو سراہا اور کہا کہ اسی طرح ایکشن پلان تیار کرکے حکومت کے پلان کو پورا کیا جانا چاہیے۔