اردو

urdu

ETV Bharat / city

عالمی آٹو ایکسپو، اسکولی طلبا کا خصوصی دورہ - Visit the government school children Auto expo for skill development

سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات بھی دوسرے بچوں کے ساتھ مسابقت کر سکیں، اس کے لیے متعدد تنظیمیں پائیدار ترقی کے لیے سامنے آئی ہیں۔

Visit the government school children Auto expo for skill development
بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے طلبا کو گرینٹر نوئیڈا میں جاری عالمی آٹو ایکسپو کا دورہ کرایا گیا

By

Published : Feb 11, 2020, 11:42 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:04 AM IST

پائیدار ترقی کے لیے گوتم بدھ نگر ڈی ایم کی سربراہی میں سرکاری اسکولی بچوں کا آٹو ایکسپو کا خصوصی دورہ کرایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پائیدار ترقی کے لیے گوتم بدھ نگر ڈی ایم بی این سنگھ کی سربراہی میں بیسک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے طلبا کو گرینٹر نوئیڈا میں جاری عالمی آٹو ایکسپو کا دورہ کرایا گیا۔

بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے طلبا کو گرینٹر نوئیڈا میں جاری عالمی آٹو ایکسپو کا دورہ کرایا گیا

اس موقعے پر ضلع کے مختلف بلاکز سے تقریباً 250 سے 300 طلباکا انتخاب کیا گیا اور انہیں آٹو ایکسپو کا دورہ کرایا گیا۔ اس دورے میں جیور، دنکور، دادری اور نوئیڈا کے تمام خطے کے طلبا موجود رہے۔

اس دورہ کے لیے ایچ سی ایل فاؤنڈیشن اور ایکسپو مارٹ کی جانب سے بچوں کے لیے بسوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ آٹو ایکسپو میں آنے والے گورنمنٹ اسکول کے تمام طلبہ بہت خوش نظرآئے۔

اسکولی طلبا کا خصوصی دورہ

ضلع کلکٹر بی این سنگھ نے بتایا ہے کہ ضلع کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی تعلیم بہتری لانے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے سی ایس آر(کارپوریٹ سوشل ریسپانس بلیٹی) کے بینر تلے مختلف کمپنیاں بچوں کو مختلف سہولیات کی فراہمی کے لیے آگے آئیں ہیں۔ تاکہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام بچے دوسرے بچوں کے ساتھ مسابقت کر سکیں۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:04 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details