اردو

urdu

ETV Bharat / city

Viral Video Noida: نوئیڈا میں ماں بیٹے کو پیٹنے کا ویڈیو وائرل، تین بدمعاش گرفتار - Noida Phase 2 Station Viral Video

اترپردیش کے نوئیڈا علاقے کے گیجھا گاؤں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے Viral Video Noida۔ جس میں بدمعاش ماں بیٹے کی پٹائی کر اغوا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پولیس نے معاملے میں تفتیش کرتے ہوئے تین بدمعاش کو گرفتار کیا ہے Three Thugs Arrested۔

Viral Video Noida
Viral Video Noida

By

Published : Jan 16, 2022, 10:47 AM IST

نوئیڈا: اتر پردیش کے نوئیڈا کے گیجھا گاؤں میں بدمعاشوں نے ایک خاتون اور اس کے بیٹے کی پٹائی کی ہے۔ اس کے بعد خاتون اور اس کے بیٹے کو اغوا کرنے کی بھی کوشش کی۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے Video of Mother and Son Being Beaten in Noida Goes Viral۔ جس کی بنیاد پر پولیس نے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس شرپسندوں کے خلاف 151 کے تحت کارروائی کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے 3 شرپسندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ Three Thugs Arrested in Noida

ویڈیو وائرل
نوئیڈا فیز 2 اسٹیشن Noida Phase 2 Station انچارج سوجیت اپادھیائے نے بتایا کہ گیجھا گاؤں میں مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گیجھا گاؤں Gejha Village Noida میں رہنے والی ایک خاتون کا گریٹر نوئیڈا Greater Noida کے نالج پارک تھانہ علاقے میں واقع بدولی گاؤں کے رہنے والے شادی رام کے ساتھ زمین کا کچھ تنازعہ چل رہا ہے۔ جس کی وجہ سے شادی رام اور لوگوں نے خاتون اور اس کے بیٹے کی پٹائی کی۔سوجیت اپادھیائے نے بتایا کہ گیجھا گاؤں میں رہنے والی خاتون کا بدولی گاؤں میں رہنے والے شادی رام کے ساتھ زمین کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے۔ اس اراضی تنازعہ کا مقدمہ عدالت میں بھی چل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کی دوپہر شادیرام اور اس کے آدمی گیجھا گاؤں آئے اور خاتون اور اس کے بیٹے کی پٹائی کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے جانے لگے۔ شرپسندوں نے خاتون اور اس کے بیٹے کو اغوا کرنے کی بھی کوشش کی۔ حالانکہ وہ کامیاب نہ ہو سکے۔


مزید پڑھیں:


انہوں نے کہا کہ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جس میں مرکزی ملزم شادی رام اس کا بیٹا راہول اور اس کا رشتہ دار شامل ہیں۔ اس میں 2-3 خواتین بھی شامل ہیں۔ جن کی شناخت ہو رہی ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details