اردو

urdu

ETV Bharat / city

یتھارتھ سپر اسپیشلیٹی اسپتال میں روبوٹ کا استعمال - یتھارتھ سپر اسپیشلیٹی اسپتال میں روبوٹ

نوئیڈا کے یتھارتھ اسپتال میں ایک ایسے روبوٹ کا استعمال کیا جارہا ہے جو اسپتال میں داخل ہونے والے ہر شخص سے تفصیلات معلوم کرنے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت چیک کرنے کے بعد ہی انٹری پاس دیتا ہے۔

use of robots at yatharth Hospital in Noida
یتھارتھ سپر اسپیشلیٹی اسپتال میں روبوٹ کا استعمال

By

Published : Jun 10, 2020, 8:58 PM IST

ریاست اترپردیش، ضلع نوئیڈا کے سیکٹر 110 میں واقع یتارتھ سپر اسپیشیلٹی اسپتال میں اسکریننگ اور دیگر معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک روبوٹ نصب کیا ہے۔

روبوٹ کو اسپتال کے مرکزی دروازے پر نصب کیا گیا ہے جس کے سبب روبوٹ اسپتال میں داخل ہونے والوں ہر شخص سے ان کی تفصیلات معلوم کرنے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت بھی چیک کرتا ہے۔

یتھارتھ سپر اسپیشلیٹی اسپتال میں روبوٹ کا استعمال

اس کے علاوہ روبوٹ سردی اور کھانسی کی علامات سے متعلق کچھ سوالات بھی پوچھتا ہے، اگر آنے والے شخص کا جسمانی درجہ حرارت معمول کے مطابق ہوتا ہے اور کھانسی اور زکام کی بھی کوئی علامت نہیں پائی جاتی ہے تو روبوٹ انٹری پاس پرنٹ کرے گا، جس میں اس شخص کے نام اور تصویر کے ساتھ ساتھ اسکریننگ کی رپورٹ بھی درج رہے گی۔ اور سردی وغیرہ کی علامات والے مریضوں کو فلو ونگ میں بھیج دیا جاتا ہے جہاں ان کا علاج ماہر ڈاکٹروں کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔

بنگلور میں فورٹس اسپتال نے بھی متر روبوٹ کو اسپتال کے مرکزی دروازے پر تعینات کیا ہے۔ شمالی ہندوستان میں اب یتھارتھ سپر اسپیشلیٹی ہسپتال نوئیڈا اس روبوٹ کا استعمال کررہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details