اتر پردیش پولیس ایک طرف اپنے انوکھےکارناموں سے مسلسل سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔
اب اتر پردیش نوئیڈا پولیس نے کچھ ایسے کارمانے انجام دیے ہیں کہ اب چوروں کو بھی ان کے اس کام سے شرم آجائے۔
یوپی پولیس کا ایک اور انوکھا کارنامہ یہ ویڈیو صبح کی ہے جب دکانوں میں دودھ فراہم کیا جاتا ہے۔ ادھر چوروں کا پیچھا کرنے کے لئے تعینات پولیس نے خود ہی چوری کا واقعہ پیش کیا۔
اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں پی سی آر میں سوار کچھ پولیس اہلکاروں نے دودھ کے تھیلے پر ہاتھ صاف کیا۔
مزید پڑھیں: عراق: بغداد میں حالات کشیدہ
اس ویڈیو کے حوالے سے ابھی تک نوئیڈا پولیس کی جانب سے کوئی صفائی یا کارروائی کی خبر اب تک موسول نہیں ہوئی ہے۔
اب یوپی پولیس کی بھی ایسی ہی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ جس میں پولیس والے دودھ کے پیکٹ چوری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔