اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا: ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک، دو زخمی - نوئیڈا ایکسپریس وے پر حادثہ

گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر پڑے خراب ٹرک میں پیچھے سے تیزرفتار ٹرک نے ٹکر ماری۔ اس میں 2 افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔ کوتوالی ایکسپریس وے پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق، دو زخمی

By

Published : Oct 12, 2019, 10:40 AM IST

انسپکٹر بھونیش کمار نے بتایا کہ جمعرات کے روز ایکسپریس وے پر ایک ڈمپر ایکسپریس وے سے دہلی جارہا تھا۔ ٹرک سیکٹر 132 کے سامنے خراب ہو گیا۔ میکینک ویدپال( دہلی) ، ٹرک ڈرائیور ریاض اور ٹرک ہیلپر محمد ارشد ضلع اٹاوہ ایکسپریس وے پر ٹرک کی مرمت کررہے تھے۔

ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق، دو زخمی


رات 12.30 بجے کے قریب ، پیرچوک سے دہلی کی طرف آنے والا ایک اور ٹرک ان کے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ ٹرک کا ڈرائیور نریش (فیروز آباد) چلا رہا تھا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ ٹرک کا کیبن بری طرح ٹوٹ گیا۔ ٹرک کا کیبن کاٹنے کے بعد ڈرائیور نریش کو باہر نکالاگیا۔

اسی دوران ، شدید زخمی میکنک ویدپال اور ڈرائیور ریاض کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔

زخمی ٹرک ڈرائیور نریش اور ہیلپر محمد ارشد جے پی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ واقعے کے سلسلے میں کسی بھی فریق نےپولیس کو تحریر نہیں دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details