اردو

urdu

ETV Bharat / city

Crushed to Death For Three Hundred: تین سو روپے کے لئے کار سے کچل کر قتل - گریٹر نوئیڈا میں 300 روپے کے لیے قتل

گھربرا گاؤں کا رہنے والا نتن شرما گاؤں میں موبائل کی دکان چلاتا تھا۔ کچھ دن پہلے گاؤں میں رہنے والے دو حقیقی بھائیوں ارون اور نکول نے وشنو دیوی جانے کے لیے دکاندار نتن سے ٹرین کے ٹکٹ بک کرائے تھے۔ الزام ہے کہ ٹکٹ بکنگ کے دوران 300 روپے زائد لینے پر ملزم کا دکاندار سے جھگڑا ہوا۔

crushed a young man : تین سو روپے کے لئے کار سے کچل کر قتل
crushed a young man : تین سو روپے کے لئے کار سے کچل کر قتل

By

Published : Dec 8, 2021, 3:25 PM IST

اتر پردیش گریٹر نوئیڈا کے گھربرا گاؤں میں دو بھائیوں نے محض 300 روپے کے لیے نوجوان کو کار سے کچل کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزمان نے نوجوانوں سے ٹرین کے ٹکٹ بک کرائے تھے۔ اس میں زیادہ رقم لینے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دوسرا ملزم ابھی تک فرار ہے۔

گھربرا گاؤں کا رہنے والا نتن شرما گاؤں میں موبائل کی دکان چلاتا تھا۔ دراصل کچھ دن پہلے گاؤں میں رہنے والے دو حقیقی بھائیوں ارون اور نکول نے وشنو دیوی جانے کے لیے دکاندار نتن سے ٹرین کے ٹکٹ بک کرائے تھے۔ الزام ہے کہ ٹکٹ بکنگ کے دوران 300 روپئے زائد لینے پر ملزم کا دکاندار سے جھگڑا ہوا۔

اس کی وجہ سے دونوں ملزم بھائیوں نے دکان کے باہر کھڑے نتن پر سوئفٹ ڈیزائر کار چڑھادی۔ انہیں تشویشناک حالت میں گریٹر نوئیڈا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ اس معاملے میں ان کے اہل خانہ نے ملزم بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ ایکوٹیک 1 کوتوالی پولس نے ایک ملزم نکول کو گرفتار کیا۔جبکہ دوسرا ملزم ارون ابھی تک فرار ہے۔ پولیس ٹیم اس کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔گاوں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details