'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' پروگرام کے تحت لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی مسلسل کوششیں جاری ہیں۔
اس تعلق سے مستقل طور پر نوئیڈا میں محکمہ پرویشن بھی مستعد ہے۔ اس تناظر میں تحصیل جیور میں بڑے پیمانے پر ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ضلع کی بیٹیوں کو بااختیار بنانا اور حکومت کے 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' پروگرام کے مقاصد سے تمام لڑکیوں کو روشناس کرانا ہے۔
یہ ریلی بلاک جیور سے تحصیل تک اپر پرائمری اسکول جیور 1 کے طلباء کے ذریعہ ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر اتول کمار سونی کی سربراہی میں مہیلا شکتی مرکز ٹیم کے ذریعہ نکالی گئی۔
دوران ریلی اسکول کی طالبات نے نکڑ ناٹک اور رقص بھی پیش کیا، جس کا مقصد جنین قتل، کم عمر بچوں کی شادیوں(بال ویواہ) جیسی سماجی برائیوں کو روکنے اور بچیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے پیغام کو عام کرنا تھا۔