اس تناظر میں دہلی کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر سریندر بہل نے کہا کہ ہم نے کبڈی کے لئے ماضی میں جو نعرہ دیا تھا جئے جوان، جئے کسان اور جئے میدان، اس پر عمل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
کورونا واریئرس کو خراج تحسین - افراد بھی قابلِ تحسین ہیں
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے پولیس، ڈاکٹرز، نرسوں، پیرا میڈیکل اسٹاف و طبی عملے کو ملک بھر میں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'جس طرح جوان سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں اور کسان اناج پیدا کرتے ہیں، اسی طرح میدان میں کام کرنے والے افراد بھی قابلِ تحسین ہیں۔ جو کورونا کے خلاف لڑائی میں اگلی صف میں ہیں۔ اس لئے میں ہندوستان کے تمام ڈاکٹرز، پولیس، پیرا میڈکس، نرسز اور رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے تمام لوگوں کے حوصلے اور جرآت کو سلام کرتا ہوں۔'
سریندر بہل نے مذید کہا کہ 'ان لوگوں کی بھی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے جنہوں نے بڑے پیمانے پر اس مشکل گھڑی میں عطیات دیے۔ ممتا چوہدری کی قیادت میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جو کرونا سے متاثرہ افراد کو ہر طرح کی سہولت مہیا کراتی ہے۔ ہمیں ایسے لوگوں کا تعاون کرنا چاہیے اور جو رضاکار ہیں ان کی بھی ہمت افزائی کرنی چاہیے۔ ہم کرونا کے خلاف جنگ اسی صورت میں جیت سکتے ہیں جب سب ساتھ مل کر لڑیں گے۔'